بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

13-November-2019

اب راولپنڈی کے تھانوں میں سمارٹ موبائل فون لانا جرم ہو گا

Tariq Tariq
199 Views 0 2 مہینے
اب راولپنڈی کے تھانوں میں سمارٹ موبائل فون لانا جرم ہو گا
Social Media
Posted at 9 ستمبر-2019

راولپنڈی۔ آج کل پنجاب پولیس کو پولیس گردی کے الزامات کی وجہ سے کڑی تنقید کا سامنا ہے۔ اب چاہئے تو یہ کہ وہ اپنی اصلاح کرتی مگر الٹا منفی ہتھکنڈوں پر اترآئی ہے۔ یقین نہ آئے تو راولپنڈی پولیس کے تازہ احکامات اس کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ راولپنڈی پولیس کی جانب سے شہریوں پر تشدد اور غیر قانونی حراست چھپانے کیلئے تھانے میں سمارٹ موبائل فون لانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

Courtesy Social Media

اس فیصلے پر راولپنڈی کے شہریوں کا سخت احتجاج

دوسری جانب آئی جی پنجاب کیپٹن ”ر“ عارف نواز خان نے تمام تھانوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگوا کر تھانوں کی باقاعدہ مانیٹرنگ کرنے کے فیصلہ کیا تھا۔ تاکہ تھانوں میں پولیس ٹارچر کے عمل کو روکا جا سکے مگر راولپنڈی پولیس نے اپنے ہی چیف کے حکم کی دھجیاں بکھیر دی ہیں۔

راولپنڈی پولیس نے اپنے گھناؤنے اقدامات کو چھپانے کیلئے یہ انوکھا فیصلہ کیاہے۔ اس فیصلے پر راولپنڈی کے شہریوں نے سخت احتجاج کیا ہے۔ سی پی او راولپنڈی فیصل رانا نے پولیس افسران سے میٹنگ کے بعد تحریری اطلاع کی رپورٹ ضلع بھر کے ایس ایچ اوز اور سپروائزری افسران کو ارسال کر دی ہے جس میں آئندہ تھانے کسی کو غیر قانونی حراست میں نہ رکھنے اور تشدد نہ کرنے کی ہدایات درج ہیں۔

صرف ایس ایچ او اور ہیڈ محرر ٹچ سکرین یا اینڈرائیڈ فون رکھ سکیں گے

ضلع بھر کے تھانوں میں پولیس افسران اور اہلکاروں کے سمارٹ فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پولیس افسران و ملازمین عام موبائل فون جن پر ویڈیو ریکارڈنگ نہ ہو سکے استعمال کر سکیں گے۔ تھانے میں صرف ایس ایچ او اور ہیڈ محرر ٹچ سکرین یا اینڈرائیڈ فون رکھ سکیں گے۔ تھانے میں آنے جانے والے کسی بھی شخص کے موبائل فون تھانے میں لے جانے پر پابندی ہو گی۔ ان سے موبائل فونز تھانوں کے گیٹ پر جمع کر لئے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

خفیہ آپریشن کرنے پر پنجاب پولیس کے 6 اہلکار سندھ میں گرفتار

سندھ پولیس نے بنو عاقل میں دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کرنے والے 6پنجاب پولیس کے اہلکاروں کو حراست…

1 مہینہ

پولیس نے شہری کا چیلنج قبول کر لیا

سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ میں ایک شخص کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ پستول ہوا میں…

1 مہینہ

شہری پر بدترین تشدد کرنیوالے ڈولفن اہلکار معطل

لاہور۔ پولیس کا ہے فرض مدد آپ کی۔ ڈولفن فورس کا قیام سٹریٹ کرائم پر قابو پانے کیلئے…

2 مہینے
شہری پر بدترین تشدد کرنیوالے ڈولفن اہلکار معطل

پولیس ریفارمز، اے ایس پیز بطور ایس ایچ او کام کریں گے

لاہور۔ پی ٹی آئی حکومت الیکشن 2018ء میں پنجاب میں پولیس اصلاحات کا نعرہ لگا کر اقتدار میں…

2 مہینے
پولیس ریفارمز، اے ایس پیز بطور ایس ایچ او کام کریں گے

تازہ ترین

فضل الرحمان کو سیاسی شکست، دھرنا لپیٹ لیا

مولانا فضل الرحمان کے کارکنوں نے اسلام آباد میں اپنا سازوسامان لپیٹ لیا۔ دھرنا ختم کر کے ملک…

3 منٹ

نواز شریف واپس نہ آئے تو ن لیگ ساڑھے 5 ارب روپے…

وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے…

2 گھنٹے

نوجوانوں کو روزگار دینے کا وعدہ پورا کرنے کا وقت آ گیا…

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک کی معشیت بہتر چکی ہے اب اگلا مرحلہ نوجوانوں کو…

3 گھنٹے

اکشے کمار کی سیٹ پر فلم ڈائریکٹر روہت شیٹھی سے مار پیٹ

بھارتی اداکار اکشے کمار اور فلم ڈائریکٹر روہت سیٹھی کے درمیان جھگڑا ہوا ہے جس سے دونوں کے…

4 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے