بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-May-2019

کوٹ رادھاکشن کے مسیحی میاں بیوی کو قرآن پاک کی بے حرمتی کے الزام میں زندہ جل دیا تھا

72 Views 0 1 ہفتہ
کوٹ رادھاکشن کے مسیحی میاں بیوی کو قرآن پاک کی بے حرمتی کے الزام میں زندہ جل دیا تھا
Posted at 16 مئی-2019

کوٹ رادھاکشن۔ قائداعظم اقلیتوں کو ہر پاکستانی کی طرح برابری کے آئینی حقوق دینے کے زبردست حامی تھے مگر بدقسمتی سے انتہا پسندوں سوچ رکھنے والوں کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہو سکا۔ بلاشبہ دین اسلام میں قرآن پاک اور نبی پاک کی بے حرمتی کا مرتکب شخص موت کی سزا کا حقدار ہے مگر اس کیلئے شواہد اور ثبوت کا ہونا ضروری ہے۔

چند برس قبل کوٹ رادھاکشن میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس مسیحی میاں بیوی کو قرآن پاک کی بے حرمتی کے الزام میں زندہ جلا دیا تھا۔ اس کیس میں 105ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا۔ انسداد دہشت گردی کی کورٹ میں مقدمہ چلایا گیا جس نے پانچ مجرمان کو چار چار مرتبہ سزائے موت جبکہ مجرمان حارث، ارسلان اور منیر کو دو دو سال قید کی سزا سنائی تھی۔


File Photo

اس کیس میں 105ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا

مجرمان کے وکیل کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے قانون کو مدنظر رکھے بغیر فیصلہ جاری کیا۔ تمام مجرمان کو مقدمہ میں بعد میں نامزد کیا گیا۔ البتہ سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ تمام مجرمان کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ اس سزا کیخلاف مجرمان نے لاہور ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کی تھیں۔

File Photo


انسداد دہشت گردی کورٹ نے پانچ مجرمان کو چار چار مرتبہ سزائے موت سنائی

لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے آج اس کیس فیصلہ سنا دیا۔ دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت عالیہ نے اس کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ نے سزائے موت کے دو مجرموں کو بری جبکہ تین مجرموں کی سزائے موت کو برقرار رکھتے ہوئے اپیلیں خارج کر دیں۔

سزائے موت پانیوالے مجرمان میں عرفان، ریاض، مہدی خان کی چار مرتبہ سزائے موت برقرار، حنیف حافظ اشتیاق کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے انہیں بری کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے پانچوں ملزمان کی پھانسی کی سزاؤں کیخلاف اپیلیں خارج کر دیں۔

متعلقہ خبریں

ڈاکٹر طاہر القادری کا معصوم فرشتہ کے بیہمانہ…

لاہور۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ معصوم فرشتہ کیساتھ پیش آنیوالے بیہمانہ واقعہ پر دلی دکھ کا…

12 گھنٹے
ڈاکٹر طاہر القادری کا معصوم فرشتہ کے بیہمانہ قتل پر دکھ کا اظہار

فلمسٹار سنی دیول، ہیمامالنی اور کرکٹر گوتم گھمبیر…

نئی دہلی۔ بھارتی لوک سبھا کے انتخابات کے نتائج سامنے آ چکے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی…

13 گھنٹے
فلمسٹار سنی دیول، ہیمامالنی اور کرکٹر گوتم گھمبیر بھی جیت گئے

رواں ہفتے کے آخر میں مزید گرمی کی…

کراچی۔ شہر قائد کراچی میں محکمہ موسمیات نے ایک مرتبہ پھر ہیٹ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ رواں…

14 گھنٹے
رواں ہفتے کے آخر میں مزید گرمی کی پیش گوئی

یونس ڈھاگہ کی جگہ نوید کامران سیکرٹری خزانہ…

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان کی معاشی ٹیم میں تبدیلیوں کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ پہلے پی ٹی…

15 گھنٹے
یونس ڈھاگہ کی جگہ نوید کامران سیکرٹری خزانہ بن گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے