بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

18-August-2019

پولیس اہلکاروں کی گاڑی میں لڑکی سے زیادتی

287 Views 0 3 مہینے
Posted at 19 مئی-2019

عوام کی حفاظت پر تعینات تین پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد نے راولپنڈی میں ایک لڑکی کو گاڑی میں زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ آئی جی پنجاب عارف نواز نے حسب روایت تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

محافظ پولیس اہلکار گاڑی میں جارہے تھے کہ ہوسٹل کی ایک لڑکی کو دیکھ کر اسے اغوا کرلیا۔ متاثرہ لڑکی کے مطابق پولیس اہلکار اسے کسی ویران جگہ پر لے گئے اور گاڑی کے اندر ہی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ متاثرہ لڑکی نے درخواست میں بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے ان سے 30 ہزار روپے اور جیولری بھی چھین لی۔ روات پولیس اسٹیشن میں تین پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ الیکٹرونک میڈیا کے مطابق پولیس اہلکاروں نے موقف دیا کہ موسم اچھا تھا اس لئے نیت خراب ہوگئی۔

وردی میں ملبوس پولیس اہلکاروں کے بھیڑیا پن کے واقعات بہت بار سامنے آئے ہیں۔ پولیس اہلکاروں نے ڈکیتی اور راہزنی بھی کی۔ مگر راولپنڈی میں جو واقعہ ہوا وہ کسی طرح سے بھی قابل برداشت نہیں۔

پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے راولپنڈی میں پولیس اہلکاروں کی خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کے واقعہ پر آر پی او اور سی پی او راولپنڈی کوسخت قانونی اور محکمانہ کاروائی کی ہدایات کی ہے۔ یہ پیغام پریس ریلیز کی صورت میں دیا گیا ہے جو پولیس کی روایت رہی ہے۔ آئی جی پنجاب نے سی پی او راولپنڈی کو واقعہ کی
تفتیش اپنی نگرانی میں جلد از جلد مکمل کروا کر رپورٹ سینٹرل پولیس آفس بھجوانے کا حکم بھی دیا ہے۔

آئی جی پنجاب نے اعلی افسران کو ہدایت کی ہے کہ متاثرہ لڑکی کے اہلخانہ سے خود رابطہ کریں اور یقینی بنائیں کہ انہیں مقدمہ کی کاروائی کے دوران کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ خواتین اور بچوں کے خلاف زیادتی کے واقعات قطعاً برداشت نہیں کئے جائینگے اور ایسے واقعات میں ملوث ملزمان کو نشان عبرت بنا دیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب نے یقین دلایا کہ محکمہ پولیس میں ایسے بد کردار اور بد عنوان اہلکاروں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

لاہور پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت

لاہور۔ لوئر مال پولیس سٹیشن کی حوالات میں بند ملزم پراسرار طور پر جاں بحق ہو گیا۔ شان…

24 گھنٹے
لاہور پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت

یوم شہدا پولیس پر لاہور ٹریفک پولیس کی…

لاہور۔ لاہور ٹریفک پولیس کی کارکردگی نہ صرف ملک بھر کی ٹریفک فورسز میں سب سے نمایاں اور…

2 ہفتے
یوم شہدا پولیس پر لاہور ٹریفک پولیس کی شہید احمد مبین کی قبر پر حاضری

رانا ثناءاللہ گھر نہیں جیل کا کھانا ہی…

لاہور۔ لاہور کی سیشن عدالت نے منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ…

4 ہفتے
رانا ثناء اللہ گھر نہیں جیل کا کھانا ہی کھائیں گے ل

شہباز شریف کی لیگل ٹیم نے برطانوی اخبار…

لندن۔ پاکستان سیاست آج الزامات کی سیاست سے لتھڑی ہوئی دکھائی دیتی ہے حالانکہ ایک دوسرے پر الزام…

4 ہفتے
شہباز شریف کی لیگل ٹیم نے برطانوی اخبار کیخلاف ہرجانے کا کیس مضبوط قرار دے دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے