بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

21-August-2019

نامعلوم اغوا کار مغوی شادباغ سے بچی کو لیکر فرار

295 Views 0 3 مہینے
Posted at 22 مئی-2019

لاہور۔ ایک دور میں کم عمر بچوں کو اغواء کر کے علاقہ غیر میں پہنچا کر بھکاری بنا دیا جاتا۔ والدین اپنے جگر کی گوشے کو ڈھونڈتے ہوئے ہلکان ہو جاتے۔ اب دولت کے پجاریوں کی طرف سے ایک مرتبہ پھر کم عمر بچوں کو اغوا کے واقعات میں تیزی آگئی ہے۔

https://www.facebook.com/paktv.tv/videos/366983847506889/

بعض واقعات میں بے اولاد والدین کی طرف سے بھی کم عمر بچوں کو اغوا کرنے کے واقعات منظرعام پر آ چکے ہیں مگر یاد رکھنا چاہئے کہ کسی کے گھر کا چراغ گل کر کے اپنے گھر روشنی نہیں ہو سکتی۔ انسان درندگی پر اتر آئے تو وہ کہاں تک جا سکتا اس کا اندازہ ایک تازہ واقعہ میں تین سالہ ننھی حیبا جنت کے اغوا سے لگایا جا سکتا ہے۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے چار سالہ بھائی کے ساتھ شادباغ میں واقع گھر سے نکلی۔ نامعلوم اغوا کاروں نے مغوی بچی کو بھائی سے الگ کیا اور لے کر فرار ہو گئے۔ تھانہ شادباغ میں اغوا کی رپورٹ بھی درج کرا دی گئی۔ تاحال پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا۔

بچی کے اغوا کی سی سی ٹی وی پر پاک ٹی وی کو موصول ہو گئی ہے جس میں مبینہ طور پر نامعلوم اغوا کار بچی کو ہاتھ پکڑ کر لے کر جاتا دیکھا جا سکتا ہے۔ تاحال پولیس بچی کو بازیاب کرانے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

متعلقہ خبریں

خضدار میں قبائلی رہنما سمیت 4 افراد قتل

کوئٹہ۔ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر پاک فوج نے بڑی حد تک قابو پا لیا…

4 دن
خضدار میں قبائلی رہنما سمیت 4 افراد قتل

لاہور پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت

لاہور۔ لوئر مال پولیس سٹیشن کی حوالات میں بند ملزم پراسرار طور پر جاں بحق ہو گیا۔ شان…

4 دن
لاہور پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت

کوئٹہ پھر دہشت گردی سے لہو لہو

کوئٹہ۔ سلامتی کونسل میں پاکستانی موقف کو پذیرائی ملنے پر بھارت ایک مرتبہ پھر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر…

4 دن
دھماکے میں 4 افراد شہید اور 23 زخمی ہو گئے

ڈاکٹرز اور طبی عملے کی غفلت سے زچہ…

مظفر گڑھ۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفر گڑھ میں لیڈی ڈاکٹر اور طبی عملے کی مبینہ غفلت کی…

6 دن
ڈاکٹرز اور طبی عملے کی غفلت سے زچہ و بچہ جاں بحق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے