بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-August-2019

واٹس ایب پر تفتیشی پولیس افسران کو ہیبت ناک نتائج کی دھمکیوں کا انکشاف

118 Views 0 4 ہفتے
واٹس ایب پر تفتیشی پولیس افسران کو ہیبت ناک نتائج کی دھمکیوں کا انکشاف
Posted at 22 جولائی-2019

لاہور۔ نیب لاہور پنجاب پولیس کیخلاف گجرات، ساہیوال اور شیخوپورہ ریجنز میں حکومتی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کے کیسز کی تحقیقات کر رہا ہے۔ گجرات پولیس میں 70 کروڑ روپے کی مبینہ کرپشن ہوئی جس پر سابق ڈی پی او گجرات رائے اعجاز سمیت کامران ممتاز گرفتار ہوئے جببکہ سابق ڈی پی او رائے ضمیر تاحال مفرور اور سابق ڈی پی او سہیل ظفر چٹھہ برطانیہ میں روپوش ہیں۔

Courtesy Samaa

سابق ڈی پی او سہیل ظفر چٹھہ نیب کی جانب سے بارہا طلبی کے باوجود پیش نہ ہوئے

ملزمان آپس کی ملی بھگت سے پٹرول، تفتیشی لاگت، تنخواہوں اور یوٹیلٹی اخراجات کی مد میں حکومتی خزانہ لوٹتے رہے۔ سابق ڈی پی او سہیل ظفر چٹھہ نیب کی جانب سے بارہا طلبی کے باوجود پیش نہ ہوئے بلکہ چیئرمین نیب کو نیب افسران کیخلاف شکایتی پروانہ ارسال کر دیا ہے۔ واٹس ایب کالز پر تفتیشی افسران کو سنگین نتائج بھگتنے اور دیگر کرپشن کیسز میں پولیس کی جانب سے عدم تعاون کی دھمکی دے ڈالیں۔

کرپشن کیسز میں پولیس کی جانب سے عدم تعاون کی دھمکی دے ڈالیں

سہیل ظفر چٹھہ کا پنجاب پولیس سے اپنے موجودہ قریبی ساتھی افسران کی مدد سے دباؤ ڈلوانے کی کوشش کا انکشاف ہوا ہے۔ نیب افسران کیخلاف جھوٹی ایف آئی آر کٹوانے اور اثرورسوخ کے استعمال کی دھمکیاں دیتے ہیں۔ اسٹیٹ ڈویژن کے نوٹس کے باوجود سہیل ظفر چٹھہ نے اپنے خلاف اثرورسوخ کے استعمال سے مبینہ طور پر انکوائری رکوا لی۔

شیخوپورہ ریجن کے پولیس فنڈز میں 45 کروڑ کیش کی صورت میں نکلوایا گیا جس کے خلاف نیب لاہور نے باقاعدہ انکوائری کا آغاز کر دیا ہے۔ سابق ڈی پی او سہیل ظفر چٹھہ شیخوپورہ ریجن میں بھی بطور ڈی پی او تعینات رہے۔ ساہیوال ریجن میں ڈی پی او اور اکاؤنٹنٹ کی ملی بھگت سے شہدا، فیملیز کی رقوم میں بھی مبینہ کروڑوں کی خوردبرد کی گئی۔

ملوث ملزمان کی جانب سے نیب کے نوٹس لینے کے بعد ماہانہ 10 ہزار کی اقساط میں شہدا فنڈز کی رقوم واپس جاری ہے۔ نیب افسران پر مذکورہ کیسز کی تحقیقات رکوانے کیلئے مختلف ذرائع سے دباؤ ڈالوانے کا بھی انکشاف جیسے نیب افسران کی جانب سے خاطر میں نہ لایا گیا۔

متعلقہ خبریں

مسلہ کشمیر پر عمران خان کا عالمی عدالت…

مسلہ کشمیر پر پاکستان کا بھارت کے خلاف عالمی عدالت انصاف جانے کا فیصلہ، عمران خان نے کیس…

4 گھنٹے

پنجاب پولیس کی ناکامی کی گونج ایوانوں تک…

لاہور۔ پنجاب پولیس کی ناقص کارکردگی اور صوبے میں بڑھتے ہوئے جرائم کیخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء…

1 دن
پنجاب پولیس کی ناکامی کی گونج ایوانوں تک پہنچ گئی

پی ٹی آئی کا ایک سال، کیا کھویا…

اسلام آباد۔ پی ٹی آئی کی حکومت بلند بانگ دعوؤں کے ساتھ اقتدار میں آئی تھی۔ عوامی سطح…

2 دن
پی ٹی آئی کا ایک سال، کیا کھویا کیا پایا

کشمیر سے اظہار یک جہتی کیلئے شہر قائد…

کراچی۔ مودی سرکار کی جانب سے کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنے کیخلاف ملک بھر میں کشمیریوں سے…

2 دن
کشمیر سے اظہار یک جہتی کیلئے شہر قائد میں بڑی پریڈ کا انعقاد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے