بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-August-2019

وزیراعظم کا مودی کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کا اعلان

69 Views 0 1 ہفتہ
وزیراعظم کا آر ایس ایس کے غنڈوں کو مقبوضہ وادی میں بھجوانے کا انکشاف
Posted at 14 اگست-2019

مظفر آباد۔ مودی سرکار کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کا درجہ تبدیل کرنے کیخلاف سب سے زیادہ غم و غصہ آزاد کشمیر میں پایا جاتا ہے۔ آزاد کشمیر کے باسیوں سے اظہار یک جہتی کیلئے وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر مظفر آباد پہنچے۔ مظفر آباد پہنچنے پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ وزیراعظم نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی کے نظرئیے نے اس کے اپنے ہی قانون کو رد کر دیا۔ مودی کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔

یوم آزادی پر کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہوں۔ آج کشمیریوں پر انتہائی مشکل وقت ہے۔ بی جے پی اور مودی کا اصل چہرہ دنیا میں بے نقاب ہو گیا۔ ہمیں آر ایس ایس کے خوفناک نظرئیے کا سامنا ہے۔ ہندوستان کے ساتھ مفادات کی کش مکش نہیں۔ ہم نظرئیے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس نظرئیے کے پیچھے مسلمانوں اور اقلیتوں سے نفرت ہے۔ آر ایس ایس کی آئیڈیالوجی ہٹلر سے ملتی جلتی ہے۔

Courtesy Dunya

یہ سمجھتے ہیں کہ مسلمانوں کی بھارت میں کوئی جگہ نہیں

یہ سمجھتے ہیں کہ مسلمانوں کی بھارت میں کوئی جگہ نہیں۔ پاکستان ایک نظرئیے پر قائم ہوا۔ وزیراعظم نے کہا کہ گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا۔ آر ایس ایس کے پیچھے ہندوستان کا بھیانک ماضی ہے۔ انتہا پسندانہ نظرئیے نے گاندھی کا قتل کیا۔ پوری دنیا کشمیری عوام کیلئے فکر مند ہے۔ مودی نے اپنا آخری کارڈ کھیل لیا۔ مودی کو یہ سودا بہت مہنگا پڑے گا۔

دنیا میں کشمیر کی آواز اٹھانے والا سفیر بنوں گا

اس وقت دنیا بھر کی نظریں کشمیر پر ہیں۔ دنیا میں کشمیر کی آواز اٹھانے والا سفیر بنوں گا۔ ملک جنگ سے نہیں، نظریہ ختم ہونے سے تباہ ہوتے ہیں۔ آر ایس ایس کا جن بوتل سے نکل چکلا۔ مسلمان بھارت میں خوف کی فضا میں رہ رہے ہیں۔ دوسری جانب وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ اس اجلاس کے دوررس نتائج نکلیں گے۔

کشمیر کی آزادی کا سفر 72 نہیں 500 سال پر محیط ہے۔ 1989ء سے لیکر اب تک ایک لاکھ کشمیری شہادتوں کی داستان رقم کرچکے ہیں۔ 1832ء میں راجہ گلاب سنگھ نے کشمیر میں قتل عام کیا۔ 40 ہزار کشمیریوں کو پاکستان میں پناہ لینی پڑی۔ کشمیری عوام وزیراعظم عمران خان کی طرف دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے۔

بھارتی مظالم سے ہزاروں کشمیری معذور ہو چکے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گنز سے بچے اور بچیوں کو اندھا کیا گیا۔ نوجوانوں کو بے لباس کر کے پریڈ کرائی جاتی ہے۔ بھارتی اقدامات سے دو طرفہ معاہدہ ختم ہو گئے۔ ہٹلر اور بی جے پی کا سلیوٹ کرنے کا انداز ایک جیسا ہے۔ کشمیریوں کو خوراک اور ادویات سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ عالمی برادری کو فوری اس کا ایکشن لینا ہو گا۔

متعلقہ خبریں

عمران خان نے سرکاری ہسپتالوں میں پناہ گاہیں…

وزیراعظم عمران خان نے صوبہ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں کے اندر یا ساتھ پناہ گاہیں بنانے کی…

6 گھنٹے

بھارت مقبوضہ کشمیر میں جھوٹا آپریشن کرنا چاہتا…

وزیراعظم عمران نے بین الاقوامی کمیونٹی کو تنبیہ کی ہے کہ بھارت جھوٹے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن…

9 گھنٹے
دنیا بھارتی ایٹمی ہتھیار مودی کے ہاتھ لگنے کا نوٹس لے۔ عمران خان

سپریم کورٹ نے جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل…

چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کا فیصلہ سنایا۔سپریم…

12 گھنٹے
سپریم کورٹ نے حکومت کو چندہ مانگنے کا مشورہ کیوں دیا

عثمان بزدار کے ترجمان نے خاتون صحافی کو…

پہلے میڈیا پر الزام آتا تھا کہ یہ سیاستدانوں کو بلیک میل کرتے ہیں لیکن یہاں تو حکومت…

1 دن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے