بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

23-October-2019

سرمایہ کاروں سے نہیں پوچھیں گے پیسہ کہاں سے آیا۔ نیب

Tariq Avatar
67 Views 0 3 ہفتے
سرمایہ کاروں سے نہیں پوچھیں گے پیسہ کہاں سے آیا۔ نیب
Business Recorder
Posted at 3 اکتوبر-2019

لاہور۔چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب کا حکومت سے کوئی گٹھ جوڑ نہیں۔ نیب ہر کرپٹ کیخلاف یکساں سلوک کرے گا۔ پلی بارگین میری منظوری تک نہیں ہو سکتی۔ جنہیں سائیکل پر دیکھا آج ان کے دبئی میں ٹاورز ہیں۔ ہم کب تک ملکی مفادات کو ذاتی مفادات پر ترجیح دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین نیب لاہور میں تاجروں سے کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے منی لانڈرنگ کے کئی کیس ہمارے حوالے کئے۔ نیب اپنے دائرہ اختیار سے نکل کر کوئی اقدام نہیں کرتا۔ ہم نے ٹیکس کا کوئی کیس نہیں لیا۔ ٹیکس معاملات نیب کے زمرے میں نہیں آتے۔ ٹیکس سے بچنا اور منی لانڈرنگ دو مختلف معاملات ہیں۔ ٹیکس معاملات کے تمام کیسز ایف بی کو بھجوائیں گے۔

Courtesy Social Media

پلی بارگین بہت بڑی زیادتی ہے

پانامہ لیکس کے دیگر کیسز بھی چل رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاجروں اور صنعت کاروں سے ملا ہوں۔ ملکی معیشت کی بہتری ہم سب کی خواہش ہے۔ ملکی معیشت کی بہتری کیلئے نیب ہر اقدام اٹھائے گا۔ آپ کا تشخص پاکستان کی وجہ سے ہے۔ ملک سب کی ترجیح ہونی چاہئے۔

ٹیکس معاملات کے تمام کیسز ایف بی کو بھجوائیں گے

\ملک کے مقروض ہونے کی بہت سی وجوہات ہیں۔ ہسپتال میں ایک بستر پر چار چار مریض ہیں۔ ملک 100 ارب روپے کا مقروض ہے، یہ روپیہ کہاں خرچ ہوا۔ اس کے حساب ہونا چاہئے۔ تاجروں اور صنعت کاروں سے کہتا ہوں کہ کھل کر پیسہ لگائیں ان سے پوچھ گچھ نہیں ہو گی۔

پیسوں کے بارے میں پوچھنا ایف بی آر اور اسٹیٹ بنک کا کام ہے مگر ہاؤسنگ سوسائٹی والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔ غریبوں کے پانچ لاکھ کا کیس بھی میرے لئے میگا کیس ہے۔ غلطیاں ہم سے بھی ہوئیں جس کیلئے معذرت کرنے کیلئے بھی تیار ہوں۔ آئندہ کسی بزنس مین کو مجھ سے شکایت نہیں ہو گی۔ اب محض کیس کیلئے کیس نہیں بنایا جائیگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ہاتھوں میں کشکول ہے۔

دیگر ممالک سے برابری کی بنیاد پر بات نہیں کر سکتے۔ ایک چھوٹے ملک نے بھی شواہد دینے سے انکار کر دیا۔ واپسی کیلئے رابطہ کیا تو اس ملک کی عدالت نے سٹے دے دیا، 100 روپے کی کرپشن پر 10 روپے واپس کرنا زیادتی ہے۔ میں نے ساری زندگی انصاف فراہم کیا ہے۔ مجھے ہر ایک کی عزت نفس کا خیال رکھتا ہے۔ لوگ ہم پر تنقید کرتے ہیں مگر ہم اس سے گھبرانے والے نہیں۔

متعلقہ خبریں

جتنی بڑی کرپشن ، اتنی تنگ جیل

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کہتے ہیں جو 5 کروڑ سے زائد کی کرپشن کرے گا اسے جیل…

11 گھنٹے

کتے نے کاٹا تو سزا کمشنر کو ملے گی

بگڑے ہوئے کتوں کو لگام ڈالنے کے لیے سندھ ہائی کورٹ نے بڑا فیصلہ کر دیا اب آوارہ…

13 گھنٹے

لائن آف کنٹرول پر غیر ملکی سفیروں کے دورے کی تصویری جھلکیاں

پاکستان نے بھارت کے جھوٹ کا پردہ فاش کرنے کے لیے اسلام آباد میں تعینات غیر ملکی سفارت…

15 گھنٹے

بھارتی ہائی کمیشن بھی بھارتی آرمی چیف کے دعوے سے بھاگ گیا

پاک فوج کے ادارے انٹر سروسسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجر جنرل آصف…

23 گھنٹے

تازہ ترین

مہاتیر محمد کشمیریوں کی حمایت میں ڈٹ گئے

کوالالمپور۔ ملائیشیا کے مرد آہن مہاتیر محمد نے ہندو بزنس مینوں کی جانب سے اربوں ڈالر مالیت کے…

1 گھنٹہ

صارفین پرپھر 2 روپے 97 پیسے فی یونٹ اضافی بجلی بوجھ ڈالنے…

اسلام آباد۔ آئی ایم ایف کا دباؤ یامالی بوجھ سے چھٹکارا پانے کی تدبیریں۔ وفاقی حکومت نے ایک…

2 گھنٹے

نواز شریف کی طبعیت سنبھلنے لگی

نواز شریف کی پلیٹیلیٹس کی تعداد 2 ہزار سے بڑھ کر 20 ہزار تک پہنچ گئی ہے ۔…

11 گھنٹے

جتنی بڑی کرپشن ، اتنی تنگ جیل

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کہتے ہیں جو 5 کروڑ سے زائد کی کرپشن کرے گا اسے جیل…

11 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے