بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-August-2019

پنجاب حکومت کی کفایت شعاری، ٹھنڈی ہوا اور بڑی گاڑی پر پابندی

69 Views 0 2 ہفتے
Posted at 9 اگست-2019

پنجاب حکومت نے نئی کفایت شعاری پالیسی جاری کردی، اب سرکاری افسران اور سیاستدان دفاتر میں کے لیے ائیر کنڈیشنڈ اور گاڑیاں نہیں خرید سکتے۔ بیرون ممالک سیر کو دل آئے تو اپنی جیب سے جائے۔

پنجاب حکومت نے نئی کفایت شعاری پالیسی جاری کردی، اب سرکاری افسران اور سیاستدان دفاتر میں کے لیے ائیر کنڈیشنڈ اور گاڑیاں نہیں خرید سکتے۔ بیرون ممالک سیر کو دل آئے تو اپنی جیب سے جائے۔

پنجاب حکومت کے محکمہ خزانہ نے نئی پالیسی مالی سال20-2019 کیلئےصوبائی محکموں کوہدایات جاری کردی ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ صوبائی وزراء اور سرکاری افسران غیرملکی سرکاری دورے قومی خزانےسےنہیں کرینگے۔ ان کے لئیے وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری ضروری ہے۔
محکمہ خزانہ پنجاب نے نئی کفایت شعاری پالیسی کاباقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

صوبائی وزراء اورسرکاری افسران کے بیرون ملک علاج معالجے پربھی پابندی ہوگی جب کہ صوبائی وزراء گھروں کی تزئین وآرائش بھی سرکار کی جیب سے نہیں کرا سکتے۔ فائیوسٹارز ہوٹل میں سرکاری ادارے سیمینار اور ورکشاپ منعقد کراتے رہتے ہیں جس پر اب پابندی ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کےاشتہارات پی سی ون سے ہی دیئےجائینگے۔ سرکاری افسران کے لئیے سپلیمنٹری گرانٹ بھی جاری کرنے پر مکمل پابندی ہو گی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے کفایت شعاری کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے۔ صوبائی وزیرخزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت کمیٹی کےچیئرمین،
صوبائی وزیرایکسائزحافظ ممتازاحمد، سردارمحمدآصف نکئی اور صوبائی انصر مجید کمیٹی کے اراکین ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

عمران خان نے سرکاری ہسپتالوں میں پناہ گاہیں…

وزیراعظم عمران خان نے صوبہ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں کے اندر یا ساتھ پناہ گاہیں بنانے کی…

23 گھنٹے

بھارت مقبوضہ کشمیر میں جھوٹا آپریشن کرنا چاہتا…

وزیراعظم عمران نے بین الاقوامی کمیونٹی کو تنبیہ کی ہے کہ بھارت جھوٹے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن…

1 دن
دنیا بھارتی ایٹمی ہتھیار مودی کے ہاتھ لگنے کا نوٹس لے۔ عمران خان

سپریم کورٹ نے جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل…

چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کا فیصلہ سنایا۔سپریم…

1 دن
سپریم کورٹ نے حکومت کو چندہ مانگنے کا مشورہ کیوں دیا

عثمان بزدار کے ترجمان نے خاتون صحافی کو…

پہلے میڈیا پر الزام آتا تھا کہ یہ سیاستدانوں کو بلیک میل کرتے ہیں لیکن یہاں تو حکومت…

2 دن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے