بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-August-2019

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

97 Views 0 3 ہفتے
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
Posted at 1 اگست-2019

لاہور۔ عمران خان وزیراعظم بننے سے قبل اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے کہتے تھے کہ اگر ایک روپیہ پٹرول کی قیمت میں اضافہ ہو تو غریب کی جیب پر کتنا دباؤ پڑتا ہے۔ اب انہیں اقتدار میں آئے ایک سال ہو گیا ہے۔ اس دوران پٹرول کی قیمت میں ایک دو نہیں 25 روپے اضافہ ہو چکا ہے۔

Courtesy Pakistan Today

وفاقی حکومت، اوگرا اور وزارت پٹرولیم کو فریق بنایا

اب شاید ان کیلئے ایسا کرنا معمول کی بات ہے۔ گزشتہ روز بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 8 روپے 85 پیسے اضافہ کیا گیا۔ اس فیصلے کو اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ درخواست میں وفاقی حکومت، اوگرا اور وزارت پٹرولیم ڈویژن کو فریق بنایا گیا ہے۔

پٹرول کی قیمت بڑھانے کیلئے کابینہ سے بھی منظوری نہیں لی

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ غیر قانونی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواستیں پہلے ہی لاہور ہائیکورٹ میں دائر ہیں۔ان درخواستوں کا فیصلہ آنے تک اس کی قیمتوں میں نیا اضافہ نہیں کیا جا سکتا۔

پٹرول کی قیمت بڑھانے کیلئے حکومت نے کابینہ سے بھی منظوری نہیں لی۔ عدالت عالیہ سے استدعا کی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں کیخلاف حکم امتناعی جاری کیا جائے۔ واضح رہے حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کیلئے عالمی مالیاتی ادارے کی کئی شرائط پیشگی مان لی تھیں جن میں سے ایک ستمبر تک پٹرول کی قیمت 120 روپے تک بڑھانے کا فیصلہ بھی شامل ہے۔

متعلقہ خبریں

مسلہ کشمیر پر عمران خان کا عالمی عدالت…

مسلہ کشمیر پر پاکستان کا بھارت کے خلاف عالمی عدالت انصاف جانے کا فیصلہ، عمران خان نے کیس…

4 گھنٹے

پنجاب پولیس کی ناکامی کی گونج ایوانوں تک…

لاہور۔ پنجاب پولیس کی ناقص کارکردگی اور صوبے میں بڑھتے ہوئے جرائم کیخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء…

1 دن
پنجاب پولیس کی ناکامی کی گونج ایوانوں تک پہنچ گئی

پی ٹی آئی کا ایک سال، کیا کھویا…

اسلام آباد۔ پی ٹی آئی کی حکومت بلند بانگ دعوؤں کے ساتھ اقتدار میں آئی تھی۔ عوامی سطح…

2 دن
پی ٹی آئی کا ایک سال، کیا کھویا کیا پایا

کشمیر سے اظہار یک جہتی کیلئے شہر قائد…

کراچی۔ مودی سرکار کی جانب سے کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنے کیخلاف ملک بھر میں کشمیریوں سے…

2 دن
کشمیر سے اظہار یک جہتی کیلئے شہر قائد میں بڑی پریڈ کا انعقاد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے