بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-August-2019

مظفر گڑھ میں درجنوں ایکڑ زرعی اراضی اور فصلیں زیر آب آ گئی

113 Views 0 3 ہفتے
مظفر گڑھ میں درجنوں ایکڑ زرعی اراضی اور فصلیں زیر آب آ گئی
Posted at 29 جولائی-2019

مظفر گڑھ۔ ٹو ایل غازی نہر مظفر گڑھ میں ایک مرتبہ پھر 60 فٹ سے زائد چوڑا شگاف پڑ گیا۔ اس شگاف سے درجنوں ایکڑ قریبی زرعی اراضی اور ان پر موجود فصلیں زیر آب آ گئیں۔ پانی چوری کی وارداتوں کے باعث 7 جون کو بھی اسی مقام پر نہر میں شگاف پڑا تھا۔ مظفر گڑھ کے علاقے سلطان کالونی کے قریب ٹو ایل غازی نہر میں شگاف پڑا۔

نہر میں پڑنے والا شگاف 60 فٹ سے بھی زائد چوڑ

اہل علاقہ کے مطابق نہر میں پڑنے والا شگاف 60 فٹ سے بھی زائد چوڑا ہے۔ شگاف پڑنے کے باعث درجنوں ایکڑ قریبی زرعی اراضی اور اس پر کھڑی مختلف فصلیں زیر آب آ گئیں۔ قبل ازیں بھی 7 جون کو ٹو ایل غازی نہر میں اسی مقام پر شگاف پڑ گیا تھا۔ مقامی افراد نے الزام عائد کیا ہے کہ بااثر افراد کی جانب سے محکمہ انہار کے عملے کی ملی بھگت سے نہری پانی چوری کیا جاتا ہے۔

اس کی وجہ سے نہر کے کنارے کمزور ہوئے اور نہر میں بار بار شگاف پڑ رہا ہے۔ اہل علاقہ نے محکمہ انہار عملے کیخلاف احتجاج بھی کیا۔ دوسری جانب محکمہ انہار کے مطابق شگاف پر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ مون سون سپیل تھری بارشوں کی وجہ سے شگاف پر کرنے میں دقت کا سامنا ہے۔

متعلقہ خبریں

مسلہ کشمیر پر عمران خان کا عالمی عدالت…

مسلہ کشمیر پر پاکستان کا بھارت کے خلاف عالمی عدالت انصاف جانے کا فیصلہ، عمران خان نے کیس…

4 گھنٹے

پنجاب پولیس کی ناکامی کی گونج ایوانوں تک…

لاہور۔ پنجاب پولیس کی ناقص کارکردگی اور صوبے میں بڑھتے ہوئے جرائم کیخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء…

1 دن
پنجاب پولیس کی ناکامی کی گونج ایوانوں تک پہنچ گئی

پی ٹی آئی کا ایک سال، کیا کھویا…

اسلام آباد۔ پی ٹی آئی کی حکومت بلند بانگ دعوؤں کے ساتھ اقتدار میں آئی تھی۔ عوامی سطح…

2 دن
پی ٹی آئی کا ایک سال، کیا کھویا کیا پایا

کشمیر سے اظہار یک جہتی کیلئے شہر قائد…

کراچی۔ مودی سرکار کی جانب سے کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنے کیخلاف ملک بھر میں کشمیریوں سے…

2 دن
کشمیر سے اظہار یک جہتی کیلئے شہر قائد میں بڑی پریڈ کا انعقاد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے