بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

23-October-2019

ایل او سی پار کرنا بھارتی بیانیے کو تقویت دینے کے مترادف ہو گا۔ عمران خان

Tariq Avatar
68 Views 0 3 ہفتے
ایل او سی پار کرنا بھارتی بیانیے کو تقویت دینے کے مترادف ہو گا۔ عمران خان
File Photo
Posted at 5 اکتوبر-2019

اسلام آباد۔ پانچ اگست کو مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنے کے بعد مودی سرکاری نے اسے اپنا اندرونی معاملہ قرار دے دیا۔ اس بیانیہ کیخلاف نہ صرف پاک آرمی بلکہ وزیراعظم عمران خان نے بھی آخری حد تک جانے کا اعلان کر رکھا ہے۔ وزیراعظم نے تو یہاں تک کہا ہے وہ عالمی برادری کے سامنے کشمیریوں کا کیس لڑیں گے اور ان کے سفیر بنیں گے۔

وزیراعظم نے چند ہفتے قبل دورہ آزاد کشمیر کے موقع پر بھی برملا اعلان کیا تھا کہ اگر کسی نے ایل او سی پار کی تو وہ بھارتی بیانیے کی سپورٹ ہو گی۔ آزادی کشمیر اور قبائلی عوام مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کو دیکھ کر سخت تکلیف میں ہیں، ان کے دکھ اور درد کو سمجھتا ہوں۔

Courtesy facebook
Courtesy Twitter

اب ایک مرتبہ پھر وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کیا ہے کہ بھارتی سیکیورٹی فورسز کی غیر انسانی بربریت کو دو ماہ سے زائد ہو چکے ہیں۔ مقبوضہ وادی کے 80 لاکھ مسلمانوں کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا گیا ہے۔

ایل او سی کی خلاف ورزی کو جواز بنا کر بھارت لائن آف کنٹرول کے پار حملہ کر سکتا ہے

ہم عالمی برادری کے سامنے کشمیریوں کا کیس لڑ رہے ہیں۔ میں ایمانداری سے سمجھتا ہوں کہ ایل او سی پار کرنا بھارتی بیانیے کے ساتھ کھیلنے کے مترادف ہو گا کیونکہ مودی سرکار کو ایل او سی کی خلاف ورزی کو جواز بنا کر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بڑھانے کا بہانہ مل جائے گا۔

بھارتی میڈیا اور مودی سرکار کشمیریوں کی حق خودآزادی کی تحریک کو اسلامی دہشت گردی قرار دینے کی بھونڈی کوشش کر رہے ہیں۔ ایل او سی کی خلاف ورزی کو جواز بنا کر بھارت لائن آف کنٹرول کے پار حملہ کر سکتا ہے۔ پاکستانیوں کو بھارتی سازش کو سمجھنا ہو گا کیونکہ عالمی برادری بھی اب ہمارا موقف سمجھنے لگی ہے۔

متعلقہ خبریں

جتنی بڑی کرپشن ، اتنی تنگ جیل

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کہتے ہیں جو 5 کروڑ سے زائد کی کرپشن کرے گا اسے جیل…

11 گھنٹے

کتے نے کاٹا تو سزا کمشنر کو ملے گی

بگڑے ہوئے کتوں کو لگام ڈالنے کے لیے سندھ ہائی کورٹ نے بڑا فیصلہ کر دیا اب آوارہ…

13 گھنٹے

لائن آف کنٹرول پر غیر ملکی سفیروں کے دورے کی تصویری جھلکیاں

پاکستان نے بھارت کے جھوٹ کا پردہ فاش کرنے کے لیے اسلام آباد میں تعینات غیر ملکی سفارت…

14 گھنٹے

بھارتی ہائی کمیشن بھی بھارتی آرمی چیف کے دعوے سے بھاگ گیا

پاک فوج کے ادارے انٹر سروسسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجر جنرل آصف…

23 گھنٹے

تازہ ترین

مہاتیر محمد کشمیریوں کی حمایت میں ڈٹ گئے

کوالالمپور۔ ملائیشیا کے مرد آہن مہاتیر محمد نے ہندو بزنس مینوں کی جانب سے اربوں ڈالر مالیت کے…

56 منٹ

صارفین پرپھر 2 روپے 97 پیسے فی یونٹ اضافی بجلی بوجھ ڈالنے…

اسلام آباد۔ آئی ایم ایف کا دباؤ یامالی بوجھ سے چھٹکارا پانے کی تدبیریں۔ وفاقی حکومت نے ایک…

2 گھنٹے

نواز شریف کی طبعیت سنبھلنے لگی

نواز شریف کی پلیٹیلیٹس کی تعداد 2 ہزار سے بڑھ کر 20 ہزار تک پہنچ گئی ہے ۔…

11 گھنٹے

جتنی بڑی کرپشن ، اتنی تنگ جیل

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کہتے ہیں جو 5 کروڑ سے زائد کی کرپشن کرے گا اسے جیل…

11 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے