بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-September-2019

درہ آدم خیل میں خونخوار چیتا قبائلیوں کے ہاتھوں مارا گیا

51 Views 0 1 ہفتہ
درہ آدم خیل میں خونخوار چیتا قبائلیوں کے ہاتھوں مارا گیا
Express
Posted at 12 ستمبر-2019

کوہاٹ۔ ایک دور میں جنگلی خونخوار درندے دیہی آبادی میں جا کر زبردست تباہی پھیلا دیتے تھے۔ ان کے ہاتھوں کئی جانیں بھی ضائع ہو جاتی تھیں۔ مائیں بچوں کو ان کی آمد کا کہہ کر باہر جانے سے ڈراتی تھیں مگر آج کے ترقی یافتہ دور میں درندوں کو ٹھکانے لگانے کوئی مشکل اور بڑا کام نہیں رہا۔

Courtesy Social Media

چیتے کی لمبائی 4 فٹ 10 انچ اور قد اڑھائی فٹ تھا

تازہ واقعہ کوہاٹ اور پشاور کے درمیانی علاقہ درہ آدم خیل میں پیش آیا۔ یہاں آنیوالے خونخوار چیتے کو مقامی قبائلیوں نے مار ڈالا۔ بعد ازاں مردہ چیتے کے ساتھ سیلفیاں بنوا کر فیس بک پر شیئر بھی کر دیں۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ چیتے کی لمبائی 4 فٹ 10 انچ اور قد اڑھائی فٹ تھا۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ اسے زندہ پکڑنے کی بھرپور کوشش کی مگر قبائلیوں پر حملہ آور ہونے کی وجہ سے مارا گیا۔ اس چیتے نے درہ آدم خیل میں طویل عرصے سے خوف و ہراس پھیلا رکھا تھا۔

یہ نظام پور کی پہاڑیوں سے درہ آدم خیل آیا تھا۔ مقامی آبادی اس کے خوف سے سخت پریشان تھی۔ محکمہ وائلڈ لائف نے اطلاع کے باوجود اسے کبھی پکڑنے کی کوشش نہیں کی۔

متعلقہ خبریں

لاڑکانہ میں کتے کے کاٹنے سے بچے کی ہلاکت پر کھلاڑی بھی…

لاڑکانہ میں کتے کے کاٹنے کی ویکسینیشن نہ ہونے کے باعث 10 سالہ بچہ سسک سسک کر ماں…

1 دن

پاکستان نے ایک دفعہ پھر مودی کو انکار کر دیا

بھارت نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے جانے والے بھارتی وزیراعظم نریندر…

1 دن

عمران خان کا تیل تنصیبات پر حملے پر محمد بن سلمان کو…

سعودی تیل کمپنی آرامکو پر میزائل حملے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن…

3 دن

خیبرپختونخوا حکومت نے حجاب لازم لینے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا

خیبرپختونخوا کے وزیراعلی محمود خان نے صوبے میں طالبات کے حجاب لازم لینے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔…

3 دن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے