بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-August-2019

چیئرمین سینیٹ نہ بنایا تھا اور نہ اب اتار رہے ہیں

148 Views 0 4 ہفتے
چیئرمین سینیٹ نہ بنایا تھا اور نہ اب اتار رہے ہیں
Posted at 22 جولائی-2019

اسلام آباد۔ سابق صدر آصف زرداری کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ زبان کے پکے ہیں۔ شاید اسی لئے انہیں مرد حر کا خطاب بھی ملا تھا۔ اب جیل کی ہوا انہیں بھی راس نہیں آئی۔ اب وہ بھی یو ٹرن لینے لگے ہیں۔ سابق صدر احتساب عدالت میں پیشی کیلئے آئے تو صحافی کے چیئرمین سینیٹ سے متعلق سوال پر یوٹرن لے لیا۔ سابق صدر نے کہا کہ نہ پہلے چیئرمین سینیٹ ہم نے بنایا اور نہ اب اتار رہے ہیں۔

Courtesy Dawn

ہم تو جیلوں کے عادی ہیں

سابق صدر کے جواب پر صحافی بھی حیران رہ گئے۔ وزیراعظم کے سہولتیں واپس لینے کے سوال پر کہا کہ سہولتیں دی کونسی ہیں۔ ہم تو جیلوں کے عادی ہیں، پیسے جھاڑیوں پر لگے ہیں، وزیراعظم سے کہیں کہ لے لیں۔ نیب راولپنڈی نے سابق صدر کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں پیش کیا۔

شہزاد اکبر کہتے ہیں کہ زرداری کی 32 جائیدادیں ہیں

فریال تالپور اور عبدالغنی مجید کے بیٹے سمیت دیگر ملزمان بھی عدالت میں حاضر تھے۔ دوران سماعت زرداری نے اخبار کا ایک تراشہ پیش کیا اور کہا کہ شہزاد اکبر کہتے ہیں کہ زرداری کی 32 جائیدادیں ہیں، انہیں بلا کر پوچھا جائے کہ یہ جائیدادیں کدھر ہیں۔ اس پر جج محمد بشیر نے ریمارکس آئیے کہ آپ یہ اخبار اپنے وکیل کے حوالے کر دیں، وہ درخواست دیں پھر قانونی کارروائی ہو سکتی ہے۔

اس موقع پر فریال تالپور کا 29 جولائی تک جسمانی ریمانڈ کی منظوری دی جبکہ زرداری پہلے ہی 29 جولائی تک جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔ عدالت نے فاروق ایچ نائیک کی طرف سے آصف زرداری اور فرتالپور سے ملاقات کی درخواست بھی منظور کی۔ عدالت نے مزید سماعت 19 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ خبریں

مسلہ کشمیر پر عمران خان کا عالمی عدالت…

مسلہ کشمیر پر پاکستان کا بھارت کے خلاف عالمی عدالت انصاف جانے کا فیصلہ، عمران خان نے کیس…

4 گھنٹے

پنجاب پولیس کی ناکامی کی گونج ایوانوں تک…

لاہور۔ پنجاب پولیس کی ناقص کارکردگی اور صوبے میں بڑھتے ہوئے جرائم کیخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء…

1 دن
پنجاب پولیس کی ناکامی کی گونج ایوانوں تک پہنچ گئی

پی ٹی آئی کا ایک سال، کیا کھویا…

اسلام آباد۔ پی ٹی آئی کی حکومت بلند بانگ دعوؤں کے ساتھ اقتدار میں آئی تھی۔ عوامی سطح…

2 دن
پی ٹی آئی کا ایک سال، کیا کھویا کیا پایا

کشمیر سے اظہار یک جہتی کیلئے شہر قائد…

کراچی۔ مودی سرکار کی جانب سے کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنے کیخلاف ملک بھر میں کشمیریوں سے…

2 دن
کشمیر سے اظہار یک جہتی کیلئے شہر قائد میں بڑی پریڈ کا انعقاد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے