بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

19-September-2019

بھارت نے درخواست کی، پاکستان نے انکار کر دیا

90 Views 0 2 ہفتے
بھارت نے درخواست کی، پاکستان نے انکار کر دیا
Posted at 7 ستمبر-2019

اسلام آباد۔ پانچ اگست کو مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کر کے نہ صرف سلامتی کونسل کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی کی بلکہ اسے اپنا اندرونی معاملہ بھی قرار دے دیا۔ حالانکہ مقبوضہ کشمیر ایک طے شدہ عالمی تنازع ہے۔

Courtesy M.Economictime.com

مودی نے پاکستان کی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت طلب کی تھی

حکومت پاکستان اور پاک آرمی نے اس فیصلے کیخلاف آخری حد تک جانے کا اعلان کر رکھا ہے۔ قومی سلامتی کونسل نے نہ صرف بھارت کے ساتھ تجارت ختم کر دی بلکہ ریلوے ٹرین کی آمدورفت پر بھی پابندی عائد کر دی۔ اب بھارت کو پاکستانی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے کا معاملہ وزیراعظم نے طے کرنا ہے۔

اس پر ان کی رفقا سے مشاورت جاری ہے۔ پاکستان کا فضائی حدود کی پابندی لگانے کے فیصلے سے بھارتی فضائی کمپنیوں کو بھی بھاری نقصان ہو گا۔ چند ماہ قبل بشکیک میں ہونیوالی شنگھائی کانفرنس میں شرکت کیلئے بھی مودی نے پاکستان کی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت طلب کی تھی۔

مودی کو پاکستانی کی جانب سے اجازت ملنے کے باوجود اس نے فضائی حدود استعمال نہیں کی تھی۔ اب بھارتی صدر رام ناتھ نے بھی پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی درخواست کی جسے مسترد کر دیا گیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تصدیق کی ہے کہ بھارتی صدر رام ناتھ کو پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ بھارت کشمیر میں بربریت کا مرتکب ہوا اور مسلسل مظلوم کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

لاڑکانہ میں کتے کے کاٹنے سے بچے کی ہلاکت پر کھلاڑی بھی…

لاڑکانہ میں کتے کے کاٹنے کی ویکسینیشن نہ ہونے کے باعث 10 سالہ بچہ سسک سسک کر ماں…

21 گھنٹے

پاکستان نے ایک دفعہ پھر مودی کو انکار کر دیا

بھارت نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے جانے والے بھارتی وزیراعظم نریندر…

1 دن

عمران خان کا تیل تنصیبات پر حملے پر محمد بن سلمان کو…

سعودی تیل کمپنی آرامکو پر میزائل حملے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن…

2 دن

خیبرپختونخوا حکومت نے حجاب لازم لینے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا

خیبرپختونخوا کے وزیراعلی محمود خان نے صوبے میں طالبات کے حجاب لازم لینے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔…

3 دن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے