بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

23-October-2019

سی پیک منصوبہ میں سستی کا الزام درست نہیں۔ حکومت

Tariq Avatar
55 Views 0 2 ہفتے
pakiholic
Posted at 6 اکتوبر-2019

جب سے وزیراعظم عمران خان کی حکومت آئی ہے اپوزیشن کی جانب سے یہ الزام عائد کیا جاتا ہے کہ سی پیک منصوبوں کی رفتار کو جان بوجھ کر روکا جا رہا ہے اور بیشتر کو بند بھی کردیا گیا ہے مگر وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی خسرو بختیار نے اس کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں پر پہلے سے زیادہ تیزی سے کام کیا جا رہا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیر کے معاملے میں حمایت کرنے پر دوست چین کا مشکور ہے اور سی پیک کا منصوبہ بلا تاخیر جاری ہے۔ اس منصوبے کے تحت 4300 میگاواٹ بجلی پراجیکٹ پر کام جاری ہے جب کہ وزیراعظم عمران خان دورہ چین میں 7000 میگا واٹ والے پنجی ڈیم کے منصوبے پر بھی بات کرے گے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی خسرو بختیار ۔ تصویر ٹویٹر

وفاقی وزیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان اسٹیل کے شعبے میں سرمایہ کاری اور دو کروڈ ڈالرز کے زرعی منصوبے پر بھی گفتگو ہو گی۔ حکومت پاکستانی سرمایہ کاروں کے لیئے چین کی منڈیوں تک رسائی لے رہا ہے اب ان پر منحصر ہے کہ کتنا فائدہ لیتے ہیں۔

یاد رہے کہ سی پیک منصوبہ 20 فیصد چاینیز قرضے اور 80 فیصد چاینیز سرمایہ کاری سے مکمل ہوگا جس سے 40 ہزار پاکستانی نوجوان اور 80 ہزار چینی نوجوانوں کو نوکریوں کے مواقع ملے گے۔ سی پیک کو پاکستان کے لیئے گیم چینجر کہا جا رہا ہے جس کے لیئے کل سرمایہ کاری 28.5 ارب ڈالرز کی ہے جب کہ پاکستان کو 20 برسوں میں 40 ارب ڈالر واپس کرنا ہو گا یعنی ہر سال دو ارب ڈالرز اور یہ ادئیگی 2038 تک مکمل کرنا ہوگی۔

متعلقہ خبریں

جتنی بڑی کرپشن ، اتنی تنگ جیل

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کہتے ہیں جو 5 کروڑ سے زائد کی کرپشن کرے گا اسے جیل…

11 گھنٹے

کتے نے کاٹا تو سزا کمشنر کو ملے گی

بگڑے ہوئے کتوں کو لگام ڈالنے کے لیے سندھ ہائی کورٹ نے بڑا فیصلہ کر دیا اب آوارہ…

13 گھنٹے

لائن آف کنٹرول پر غیر ملکی سفیروں کے دورے کی تصویری جھلکیاں

پاکستان نے بھارت کے جھوٹ کا پردہ فاش کرنے کے لیے اسلام آباد میں تعینات غیر ملکی سفارت…

15 گھنٹے

بھارتی ہائی کمیشن بھی بھارتی آرمی چیف کے دعوے سے بھاگ گیا

پاک فوج کے ادارے انٹر سروسسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجر جنرل آصف…

23 گھنٹے

تازہ ترین

مہاتیر محمد کشمیریوں کی حمایت میں ڈٹ گئے

کوالالمپور۔ ملائیشیا کے مرد آہن مہاتیر محمد نے ہندو بزنس مینوں کی جانب سے اربوں ڈالر مالیت کے…

1 گھنٹہ

صارفین پرپھر 2 روپے 97 پیسے فی یونٹ اضافی بجلی بوجھ ڈالنے…

اسلام آباد۔ آئی ایم ایف کا دباؤ یامالی بوجھ سے چھٹکارا پانے کی تدبیریں۔ وفاقی حکومت نے ایک…

2 گھنٹے

نواز شریف کی طبعیت سنبھلنے لگی

نواز شریف کی پلیٹیلیٹس کی تعداد 2 ہزار سے بڑھ کر 20 ہزار تک پہنچ گئی ہے ۔…

11 گھنٹے

جتنی بڑی کرپشن ، اتنی تنگ جیل

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کہتے ہیں جو 5 کروڑ سے زائد کی کرپشن کرے گا اسے جیل…

11 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے