بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

19-September-2019

کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے، آرمی چیف

63 Views 0 2 ہفتے
Posted at 6 ستمبر-2019

یوم دفاع کی مرکزی تقریب راولپنڈی میں سجی، آغاز بگل بجا کر شہدا کو سلام پیش کر کے کیا گیا۔ جس کے آرمی چیف نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس تقریب میں شہدا کے اہلخانہ کو مدعو کیا گیا اور تقریب میں ان اہلخانہ کے انٹرویوز پر مشتمل ڈاکومنٹری دکھائی گئی جن کے اپنے اس پاک دھرتی پر قربان ہو چکے ہیں۔ ان کے پرعزم ارادے جان کر ہر آنکھ اشکبار تھی۔

آرمی چیف نے یادگار شہداء پر پھول چڑھانے کے بعد تقریب سے خطاب کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جیت دنیا کے لئیے مثال ہے اور ہمارے بہادر جوان کے پیچھے ان کے بہادر والدین ہیں جو ایسا جذبہ ان میں پیدا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماؤں نے اپنے لال، بیویوں نے اپنے سہاگ، بچوں نے سر کی چھاؤں اور بہنوں نے پیارے بھائی اس پاک دھرتی پر قربان کئیے ہیں۔ شہدا نے اپنا کل ہمارے آج کے لئیے قربان کیا ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ افغانستان میں امن کی پاکستان خواہش دنیا کے سامنے ہے۔ پرامن افغانستان ہی پرامن پاکستان کی ضمانت ہے۔ پاکستان کا دل کشمیر کے ساتھ دھڑکتا ہے، ہم آخری گولی، آخری سپاہی اور آخری سانس تک لڑے گے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جیت کے بعد اب اگلا حدف معشیت اور غربت کے خلاف جنگ جیتنا ہے۔ تقریر کا اختتام انہوں نے پاکستان زندہ بعد پاکستان پائندہ باد کے نعرے سے کیا۔

متعلقہ خبریں

لاڑکانہ میں کتے کے کاٹنے سے بچے کی ہلاکت پر کھلاڑی بھی…

لاڑکانہ میں کتے کے کاٹنے کی ویکسینیشن نہ ہونے کے باعث 10 سالہ بچہ سسک سسک کر ماں…

21 گھنٹے

پاکستان نے ایک دفعہ پھر مودی کو انکار کر دیا

بھارت نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے جانے والے بھارتی وزیراعظم نریندر…

1 دن

عمران خان کا تیل تنصیبات پر حملے پر محمد بن سلمان کو…

سعودی تیل کمپنی آرامکو پر میزائل حملے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن…

2 دن

خیبرپختونخوا حکومت نے حجاب لازم لینے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا

خیبرپختونخوا کے وزیراعلی محمود خان نے صوبے میں طالبات کے حجاب لازم لینے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔…

3 دن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے