بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-August-2019

کراچی میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق افراد کو رسیوں سے کھینچنے کا ہولناک واقعہ

72 Views 0 2 ہفتے
Posted at 11 اگست-2019

کراچی میں بارشوں سے سڑکیں ندی نالے تو بنتے تھے مگر اب جو ہو رہا ہے وہ سندھ سرکار کے منہ پر طمانچے سے کم نہیں اگر وہ محسوس کرے تو۔ کرنٹ لگنے سے جن شہریوں کی جانیں گئی انہیں رسیوں سے باندھ کر نکالا جا رہا ہے۔

پاکستان میں سیاستدانوں کے ایک دوسروں پر سیاسی وار تو روایت رہی ہے مگر اب جو کراچی میں ہوا ہے اس سے کسی کی بھی روح کانپ جائے۔
شہر میں بارشوں سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد نو رپورٹ کی گئی ہے۔ شہر کے ایک علاقے کی ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں دو افراد کی بظاہر لاشیں نظر آ رہی ہیں اور پولیس کی وین ساتھ کھڑی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں لاشوں کو رسیوں کی مدد سے الیکٹرک پول سے کھینچا جا رہا ہے۔ فٹ پاتھ پر لوگ بھی کھڑے یہ منظر دیکھتے اور ویڈیو بناتے نظر ا رہے ہیں۔ نیچے فیس بک لنک پر ویڈیو دیکھ سکتے ہیں۔ کمزور دل حضرات پرہیز کرے

اس ایک ویڈیو نے سندھ سرکار اور ہمارے بے حس معاشرے کو ننگا کیا ہے۔ کسی بھی سانحہ پر حکومتی مشینری ایسے ہی کام کرتی ہے اور لوگ کچھ سوچنے کی بجائے محض موبائل کیمرے سے اپنی زمہ داری نبھاتے ہیں۔

کراچی میں سندھ سرکار کا حال دیکھے، پہلے تو انسان کی کوئی قیمت نہیں جو کرنٹ سے چل بسا اسے رسیوں سے کھینچ کا نکالا جا رہا ہے۔

Posted by Paktv.tv on Sunday, 11 August 2019

متعلقہ خبریں

عمران خان نے سرکاری ہسپتالوں میں پناہ گاہیں…

وزیراعظم عمران خان نے صوبہ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں کے اندر یا ساتھ پناہ گاہیں بنانے کی…

23 گھنٹے

بھارت مقبوضہ کشمیر میں جھوٹا آپریشن کرنا چاہتا…

وزیراعظم عمران نے بین الاقوامی کمیونٹی کو تنبیہ کی ہے کہ بھارت جھوٹے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن…

1 دن
دنیا بھارتی ایٹمی ہتھیار مودی کے ہاتھ لگنے کا نوٹس لے۔ عمران خان

سپریم کورٹ نے جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل…

چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کا فیصلہ سنایا۔سپریم…

1 دن
سپریم کورٹ نے حکومت کو چندہ مانگنے کا مشورہ کیوں دیا

عثمان بزدار کے ترجمان نے خاتون صحافی کو…

پہلے میڈیا پر الزام آتا تھا کہ یہ سیاستدانوں کو بلیک میل کرتے ہیں لیکن یہاں تو حکومت…

2 دن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے