بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-September-2019

‘پی ٹی آئی جان گئی ہے پولیس کے بغیر حکومت نہیں’

74 Views 0 2 ہفتے
Posted at 5 ستمبر-2019

پنجاب پولیس کے کارنامے کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ۔ یہ عمران خان ہی تھے جو دعوے کرتے تھے کہ میری حکومت آگئی تو سب سے پہلے پنجاب پولیس میں گلو بٹ ختم کروں گا لیکن حکومت ایک سال گزر جانے کے بعد بری طرح ناکام نظر آتی ہے ۔ ن لیگ نے الزام لگایا ہے کہ پی ٹی آئی پولیس کو اس لیے ٹھیک نہیں کر رہی کیونکہ اسے پتا چل گیا ہے کہ پولیس کے بغیر حکومت چلانا نا ممکن ہے

اے آر وائی کے پروگرام ‘آف دی ریکارڈ’ میں بات کرتے ہوئے ن لیگ کے کارکن رانا افضل کا کہنا تھا کہ عمران خان کی پولیس میں تبدیلی صرف خیبرپختونخواہ کی حد تک ہی تھی کیونکہ عمران خان کو بھی پتا چل گیا ہے کہ پولیس نہیں تو حکومت نہیں ۔ انھوں نے یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے ایم این ایز اور ایم پی ایز کی مرضی کے بغیر ڈی پی او اور پولیس آفیسرز کے تبادلے نہیں ہو سکتے۔

پنجاب پولیس کے حوالے سے تلخ حقیقت یہ ہے کہ ایک ہفتے میں سات ملزمان کو حراست کے دوران ہلاک کر دیا گیا ہے اور شہریوں کو یقین ہے کہ ماضی کی طرح ان پولیس اہلکاروں کو بھی عارضی طور پر معطل کرنے کے بعد جلد ڈیوٹیز پر تعینات کر دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

لاڑکانہ میں کتے کے کاٹنے سے بچے کی ہلاکت پر کھلاڑی بھی…

لاڑکانہ میں کتے کے کاٹنے کی ویکسینیشن نہ ہونے کے باعث 10 سالہ بچہ سسک سسک کر ماں…

1 دن

پاکستان نے ایک دفعہ پھر مودی کو انکار کر دیا

بھارت نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے جانے والے بھارتی وزیراعظم نریندر…

1 دن

عمران خان کا تیل تنصیبات پر حملے پر محمد بن سلمان کو…

سعودی تیل کمپنی آرامکو پر میزائل حملے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن…

3 دن

خیبرپختونخوا حکومت نے حجاب لازم لینے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا

خیبرپختونخوا کے وزیراعلی محمود خان نے صوبے میں طالبات کے حجاب لازم لینے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔…

3 دن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے