بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

19-September-2019

میرا پیارا دوست بچھڑ گیا، عمران خان

89 Views 0 2 ہفتے
Dawn
Posted at 7 ستمبر-2019

وزیراعظم عمران خان سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کی اچانک وفات پر غمزدہ ہو گئے، کہتے ہیں کہ آج ایک دوست بچھڑ گیا ہے۔

سابق کپتان عمران خان کی عبدالقادر سے دوستی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ صرف کرکٹ ہی نہیں عبدالقادر نے سیاسی میدان میں بھی عمران خان کا خوب ساتھ دیا۔ ن لیگ حکومت کے خلاف عمران خان کا 126 دنوں کے دھرنوں میں عبدالقادر کی بیٹی اور بیٹا پیش پیش رہے۔ ایک روز عمران خان نے شاہد آفریدی سمیت تمام کرکٹرز کو دھرنے میں شرکت کی دعوت دی مگر کوئی بھی نہیں پہنچا۔ عبدالقادر اس وقت ان چند کرکٹرز میں شامل تھے جنہوں نے کھل کر عمران خان کا ساتھ دیا۔ یہ الگ بات ہے کہ وزیراعظم بننے کے بعد عمران خان سے ملاقات کرنے گئے کرکٹرز کا تانتا بندھ گیا تھا۔ البتہ وسیم اکرم اور رمیز راجہ نے بھی انتخابی مہم کے دوران عمران خان کی حمایت کا اعلان کیا۔

عبدالقادر دل کا دورہ پڑنے سے دنیا سے کوچ کر چکے ہیں۔ جس پر وزیراعظم عمران خان نے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ عبدالقادر کی وفات سے پاکستان ایک عظیم کرکٹر سے محروم ہو گیا ہے جس نے دنیا بھر میں وطن کا نام روشن کیا۔ عبدالقادر کی وفات نے ایک دوست سے محروم کردیا ہے جسکا دلی صدمہ ہے۔

عبدالقادر قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر رہے تو اپنے بیٹے عثمان قادر کو یہ کہہ کر منتخب نہیں کیا تھا کہ ان سے بہتر کرکٹر ابھی کھیل رہے ہیں۔ داماد عمر اکمل ٹیم سے باہر ہوئے تو بولے اسے فٹنس اور رویے میں بدلاؤ لانا ہو گا۔ شخصیت ایسی تھی کہ عمران خان کے وزیراعظم بننے کے باوجود بھی کرکٹ بورڈ میں عہدے کے لئیے کھبی خواہش ظاہر نہیں کی۔ ماہ رمضان میں کھبی کسی نے انہیں گھر سے باہر نہیں دیکھا، اکثر کہتے تھے پورا مہینہ صرف اللہ کی عبادت کرتا ہوں۔

متعلقہ خبریں

لاڑکانہ میں کتے کے کاٹنے سے بچے کی ہلاکت پر کھلاڑی بھی…

لاڑکانہ میں کتے کے کاٹنے کی ویکسینیشن نہ ہونے کے باعث 10 سالہ بچہ سسک سسک کر ماں…

22 گھنٹے

پاکستان نے ایک دفعہ پھر مودی کو انکار کر دیا

بھارت نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے جانے والے بھارتی وزیراعظم نریندر…

1 دن

عمران خان کا تیل تنصیبات پر حملے پر محمد بن سلمان کو…

سعودی تیل کمپنی آرامکو پر میزائل حملے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن…

2 دن

خیبرپختونخوا حکومت نے حجاب لازم لینے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا

خیبرپختونخوا کے وزیراعلی محمود خان نے صوبے میں طالبات کے حجاب لازم لینے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔…

3 دن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے