بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-August-2019

مسلہ کشمیر، قانونی طور پر پاکستان کی پوزیشن بھارت سے کہیں بہتر ہے۔ اعتزاز احسن

57 Views 0 2 ہفتے
Posted at 10 اگست-2019

سنئیر وکیل اعتزاز احسن نے قوم کو ایک نئی امید دلائی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو گھبرانے کی ضرورت نہیں، حکومت قانونی طور پر مقبوضہ کشمیر پر بہت کچھ کر سکتی ہے

ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 370 اے کو ختم کر کے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے ہی ملک کا قانون توڑا ہے۔ چار برس پہلے بھارتی سپریم کورٹ اس پر فیصلہ دے چکی ہے کہ اس قانون کو نہیں بدلہ جا سکتا۔
اعتزاز احسن نے کچھ قانونی پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ جیسا کہ بھارتی فوج ایک قابض فوج ہے وہ کیسے ایک علاقے کو اپنی ملکیت ظاہر کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے متعلق قانون بدلنے کے لئیے ریاست کشمیر کی آئین ساز اسمبلی کی منظوری ضروری تھی وہاں صدارتی نظام ہے یعنی بھارتی صدر کشمیر میں اپنا ہی بھیجے گئے ایک شخص سے کیسے اجازت مانگ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور پھر شملہ معاہدے کو سامنے رکھ کر تھوڑی سی تیاری کے ساتھ پاکستان قانونی جنگ کامیابی سے لڑ سکتا ہے۔
اعتزاز احسن نے نقطہ اٹھایا کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہونے کے بعد اب وہاں ایک کشمیری کی بھی ہلاکت ہوئی تو وہ نسل کشی کہلائے گی اور سلامتی کونسل کے راستے پاکستان یہ کیس بھی عالمی عدالت برائے جرائم میں لے جا سکتا ہے۔ جہاں قانون کے ساتھ سفارتی تیاری بھی کرنا ہو گی۔ اعتزاز احسن کے مطابق اس وقت امریکہ اور چین تو ساتھ ہی ہیں، روس سے بات کی جانی چاہیے جب کہ فرانس اور انگلینڈ کو بھی اپنا موقف بتانا ہوگا۔

ان کی ماہرانہ رائے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چین جا کر اچھا قدم اٹھایا مگر اعتزاز احسن یہ ماننے کو تیار نہیں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اس بھارتی چال کا علم نہ ہو۔ وہ سمجھتے ہیں کہ آرٹیکل 370 ختم کرنے سے پہلے بھارت نے امریکہ کو ضرور آگاہ کیا ہوگا۔ خاص کر ثالثی کی پیش کش کرتے وقت ٹرمپ کو ان سب باتوں کا پہلے ہی علم ہو گا۔

متعلقہ خبریں

عمران خان نے سرکاری ہسپتالوں میں پناہ گاہیں…

وزیراعظم عمران خان نے صوبہ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں کے اندر یا ساتھ پناہ گاہیں بنانے کی…

23 گھنٹے

بھارت مقبوضہ کشمیر میں جھوٹا آپریشن کرنا چاہتا…

وزیراعظم عمران نے بین الاقوامی کمیونٹی کو تنبیہ کی ہے کہ بھارت جھوٹے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن…

1 دن
دنیا بھارتی ایٹمی ہتھیار مودی کے ہاتھ لگنے کا نوٹس لے۔ عمران خان

سپریم کورٹ نے جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل…

چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کا فیصلہ سنایا۔سپریم…

1 دن
سپریم کورٹ نے حکومت کو چندہ مانگنے کا مشورہ کیوں دیا

عثمان بزدار کے ترجمان نے خاتون صحافی کو…

پہلے میڈیا پر الزام آتا تھا کہ یہ سیاستدانوں کو بلیک میل کرتے ہیں لیکن یہاں تو حکومت…

2 دن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے