بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

19-September-2019

جنرل ایوب نے کشمیر لینے کا موقع گنوایا، امریکی عہدیدار

90 Views 0 2 ہفتے
Wikipedia
Posted at 6 ستمبر-2019

امریکی سینٹرل انویسٹیگیشن ایجنسی کے سابق اعلی عہدیدار بروس ریڈل نے انکشاف کیا ہے کہ 1962 میں جنرل ایوب کے پاس بھارت سے کشمیر آزاد کرانے کا سنہری موقع تھا جو انہوں نے گنوا دیا۔ بھارت چین جنگ کے دوران اگر پاکستان بھی حملہ کر دیتا تو کشمیر آج آزاد ہوتا۔

بروس ریڈل نے اپنی کتاب ‘جے ایف کے فورگٹن کرائسس’ میں لکھا کہ امریکہ اور انگلینڈ نے جنرل ایوب کو بھارت پر حملہ کرنے سے روکا رکھا، جس کے بدلے میں جنرل ایوب نے کشمیر مانگا اور امریکہ نے چین بھارت جنگ ختم ہونے کے بعد ایسا کرنے کا وعدہ بھی کیا۔

ریڈل نے لکھا کہ 1962 میں پاکستان کے پاس بھارت پر حملہ کرنے کا سنہری موقع تھا، بھارت ایک وقت میں چین اور پاکستان کے ساتھ جنگ نہیں کر پاتا۔ ریڈل کے مطابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی اور انگلینڈ کے وزیراعظم ہارلوڈ میکملن نے جنرل ایوب کو روکے رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔ جنرل ایوب کا خیال تھا اگر وہ حملہ کرتے تو امریکہ اور انگلینڈ انہیں دنیا میں تنہا کر دیتا۔

اس وقت امریکہ کے بھارت میں سفیر نے کہا تھا کہ جنرل ایوب امریکہ کی بات نہیں سن رہے تھے مگر صدر کینیڈی نے لکھ کر درخواست کی تھی۔ جس پر جنرل ایوب نے امریکہ سے کہا کہ بدلے میں کینیڈی کشمیر مسلے پر پاکستان کی حمایت کرے گے، امریکہ نے اس کی حامی بھر لی مگر جب بھارت چین کی جنگ ختم ہوئی تو امریکہ نے پاکستان سے کہا کہ بھارت جنگ ہار چکا ہے، بھارتی عوام نہرو کے خلاف ہے ایسی صورتحال میں نہرو کشمیر جیسے مسلے پر فیصلہ نہیں کر سکتا۔
امریکہ نے پاکستان کے ساتھ ایک معاہدہ بھی توڑا جب چین کے خلاف جنگ میں امریکہ نے بھارت کو اسلحہ فراہم کیا جو ایک طرح سے پاکستان کو دھوکہ دینے کے مترادف تھا کیوں کہ ٹھیک تین برس بعد 1965 کی جنگ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف وہی اسلحہ استعمال کیا یہ الگ بات ہے کہ پاک فوج کے سامنے بھارت کو پھر بھی ہار ہوئی۔

متعلقہ خبریں

لاڑکانہ میں کتے کے کاٹنے سے بچے کی ہلاکت پر کھلاڑی بھی…

لاڑکانہ میں کتے کے کاٹنے کی ویکسینیشن نہ ہونے کے باعث 10 سالہ بچہ سسک سسک کر ماں…

22 گھنٹے

پاکستان نے ایک دفعہ پھر مودی کو انکار کر دیا

بھارت نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے جانے والے بھارتی وزیراعظم نریندر…

1 دن

عمران خان کا تیل تنصیبات پر حملے پر محمد بن سلمان کو…

سعودی تیل کمپنی آرامکو پر میزائل حملے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن…

2 دن

خیبرپختونخوا حکومت نے حجاب لازم لینے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا

خیبرپختونخوا کے وزیراعلی محمود خان نے صوبے میں طالبات کے حجاب لازم لینے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔…

3 دن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے