بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-September-2019

ایک ساتھ تین طلاقوں کی سزا عمر قید

85 Views 0 2 ہفتے
Social media
Posted at 5 ستمبر-2019

پاکستان میں تین طلاقیں ایک ساتھ دینے کے حوالے سے سخت بل تیار، ایسے شوہر کو عمر قید کی سزا دی جائے گی۔ اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کی سفارشات پر وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے حمایت ظاہر کی ہے۔

یہ پہلی بار نہیں ہوا کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے ایسی سفارشات تیار کی ہو مگر ایسا کوئی بل اسمبلی سے پاس نہیں ہوا اور اب وفاقی وزیر قانون نے سنجیدگی ظاہر کی ہے۔ اسلامی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز کا کہنا ہے کہ اس سے معاشرے میں طلاق کی شرح کم ہو سکتی ہے۔ حضرت عمر فاروق کے دور میں بھی تین طلاقیں ایک ساتھ دینے والے کو سزا دی جاتی تھی۔

نئے قانون کے مطابق شوہر تین مختلف مجالس میں یونین کونسل یا عدالت کے زریعے طلاقیں دے سکے گا۔ پہلی طلاق کے بعد شوہر بیوی سے رجوع کر سکے گا، دوسری طلاق کے بعد دونوں دوبارہ نکاح کر سکے گے مگر تیسری طلاق کے بعد پکی علیحدگی ہو جائے گی۔

نئے قانون کے تحت مذاق میں بھی طلاق دینے کی صورت میں طلاق ہی سمجھی جائے گی۔ ان قوانین کو سوشل میڈیا پر سراہا جا رہا ہے مگر انتظار اس بات کا ہے کہ اس بل کو پاس کب کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

لاڑکانہ میں کتے کے کاٹنے سے بچے کی ہلاکت پر کھلاڑی بھی…

لاڑکانہ میں کتے کے کاٹنے کی ویکسینیشن نہ ہونے کے باعث 10 سالہ بچہ سسک سسک کر ماں…

1 دن

پاکستان نے ایک دفعہ پھر مودی کو انکار کر دیا

بھارت نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے جانے والے بھارتی وزیراعظم نریندر…

1 دن

عمران خان کا تیل تنصیبات پر حملے پر محمد بن سلمان کو…

سعودی تیل کمپنی آرامکو پر میزائل حملے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن…

3 دن

خیبرپختونخوا حکومت نے حجاب لازم لینے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا

خیبرپختونخوا کے وزیراعلی محمود خان نے صوبے میں طالبات کے حجاب لازم لینے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔…

3 دن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے