بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-July-2019

وزیراعظم غربت مٹاؤ پروگرام کا افتتاح

72 Views 0 3 ہفتے
وزیراعظم غربت مٹاؤ پروگرام کا افتتاح
Posted at 5 جولائی-2019

اسلام آباد۔ کمزور اور نچلے طبقے کو اوپر لانے کا وزیراعظم عمران خان نے اپنے منشور میں وعدہ کیا تھا۔ آج وزیراعظم نے غربت مٹاؤ پروگرام کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ غربت مٹاؤ پروگرام کے تحت غریب کو اوپر لا رہے ہیں۔ یہ تقریب پرائم منسٹر آڈیٹوریم میں ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان نے مستحق لوگوں میں چیک بھی تقسیم کئے۔

ابتدائی طور پر 42 ارب 65 کروڑ روپے مختص

معاون خصوصی غربت مٹاؤ پروگرام و سماجی بہبود ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے تقریب میں پروگرام سے متعلق بریفنگ دی۔ پروگرام کے تحت چار سال میں ایک کروڑ ساٹھ لاکھ سے 28 ہزار افراد مستفید ہوں گے۔ اس پروگرام کے لئے ابتدائی طور پر 42 ارب 65 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ پانچ ارب غربت مٹاؤ پروگرام کیلئے مختص فنڈ سے اور 37 ارب مختلف سرکاری اداروں سے لئے گئے ہیں۔

حکومت غربا اور مستحق افراد کو کاروبار کیلئے قرض حسنہ فراہم کرے گی

پروگرام کے حکومت غربا اور مستحق افراد کو کاروبار کیلئے اثاثے اور قرض حسنہ فراہم کرے گی۔ 80 ہزار افراد کو ہر ماہ 30 ہزار سے 75 ہزار تک قرضہ حسنہ دیا جائیگا۔ اس قرضہ سے میسن، پلمبر، الیکٹریشن، ریڑھی بان اور دیگر پیشہ وارانہ افراد اپنا کاروبار شروع کر سکیں گے۔

سلائی مشینیں، مال مویشی، زرعی آلات اور دیگر اشیاء بھی غربا، مستحقین اور بیواؤں میں مفت تقسیم کی جائیں گی۔ اس موقع پر ملک بھر سے 391 غربا و مستحقین میں قرض کے چیک بھی تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ خبریں

جیل سے اے سی، ٹی وی ہٹانے کی…

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکہ میں اتحاد…

10 گھنٹے
وزیراعظم عمران خان کا کیپٹل ارینا ون میں امریکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ

گٹر سے روٹی تلاش کرنے والے لوگ

کچھ لوگ گٹر کو صاف خرکے اپنا اور اپنے بچوں کے لیے حلال رزق تلاش کرتے ہیں لیکن…

17 گھنٹے

سینیٹ کا اجلاس شروع ہونے کے کچھ منٹوں…

اسلام آباد۔ سب سے بڑا قانون ساز ادارہ سینیٹ کا اجلاس آج شروع ہونے کے کچھ ہی دیر…

17 گھنٹے
سینیٹ کا اجلاس شروع ہونے کے کچھ منٹوں بعد ہی ملتوی

نئے وزیراعظم کیلئے بڑا چیلنج یورپی یونین سے…

لندن۔ بورس جوہانسن کو نیا برطانوی وزیراعظم نامزد کر دیا گیا ہے۔ وہ بدھ کو اپنے عہدے کا…

17 گھنٹے
نئے وزیراعظم کیلئے بڑا چیلنج یورپی یونین سے اخراج یا برقرار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے