بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

17-June-2019

پنجاب میں 25 سے 30 ارب مزید ٹیکس کا بوجھ عوام پر ڈالا جائے گا

56 Views 0 1 ہفتہ
پنجاب میں 25 سے 30 ارب مزید ٹیکس کا بوجھ عوام پر ڈالا جائے گا
Posted at 9 جون-2019

لاہور۔ پنجاب میں مالی سال 2019-20ء کے بجٹ میں نئے ٹیکس لگانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 25 سے 30 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کی تجاویز تیار کی گئی ہیں۔ پنجاب کے بجٹ میں ٹیکس ریونیو اہداف کیا ہوں گے؟

Courtesy Dunya News

وزیراعظم نے 10 جون کو پنجاب حکومت سے متعلق اہم اجلاس طلب کر لیا

وزیراعظم نے 10 جون کو 3 بجے پنجاب حکومت سے متعلق اہم اجلاس طلب کر لیا۔ وزیر اعلٰی عثمان بزدار، وزیر خزانہ سمیت چار رکنی ٹیم اسلام آباد طلب کر لی گئی۔ نئی ترقیاتی سکیموں کو وزیراعظم کی منظوری کے بعد بجٹ میں شامل کیا جائیگا۔ حکومت پنجاب نے آئندہ مالی سال کیلئے 5 عشاریہ دو فیصد گروتھ ریٹ بڑھانے کی بھی تجویز تیار کی ہے۔

موٹر ویز، ریسٹورنٹ پر پراپرٹی ٹیکس لگانے کی تجویز

محکمہ خزانہ پنجاب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ میں موٹر ویز، ریسٹورنٹ پر پراپرٹی ٹیکس لگائے جانے کی تجویز ہے۔ زرعی آمدنی کی شرح اور پروفیشنل ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ سردست وکلاء پروفیشنل ٹیکس کی تجویز موخر کر دی گئی،

البتہ پنجاب میں فیول کے استعمال پر ایک فیصد کاربن ٹیکس لگانے کی تجویز ہے۔ کمرشل عمارتوں پر پراپرٹی ٹیکس لگانے کی تجاویز بھی دی گئی ہیں۔ بیوٹی پارلرز اور ہیئر ڈریسرز پر بھی ٹیکس لگایا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

صوبائی وزیر لائیو سٹاک سندھ عبدالباری پتافی مستعفی…

کراچی۔ گھوٹکی 205 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد بخش مہر کے کورننگ امیدوار صوبائی وزیر لائیو سٹاک…

5 گھنٹے
اس نشست پر انتخاب 18 جولائی کو منعقد ہو گا

بھارت کے ہاتھوں ورلڈکپ میں مسلسل ساتویں شکست…

لندن۔ ایک دور میں بھارتی ٹیم پاکستان کے ہاتھوں پہ در پے شسکتوں کے بوجھ تلے دبی ہوئی…

6 گھنٹے
بھارت کے ہاتھوں ورلڈکپ میں مسلسل ساتویں شکست پر پاکستانی شائقین سراپا احتجاج

بلاول بھٹو زرداری آج مولانا فضل الرحمان سے…

اسلام آباد۔ اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریاں اور عوام دشمن بجٹ کو ناکام بنانے کیلئے اپوزیشن رہنماؤں کے درمیان…

6 گھنٹے
بلاول بھٹو زرداری آج مولانا فضل الرحمان سے ملکی صورتحال پر اہم ملاقات کریں گے

وزیراعظم عمران خان کا روزانہ پارلیمنٹ ہاؤس میں…

اسلام آباد۔ قفل ٹوٹا خدا خدا کر کے۔ وزیراعظم پاکستان عمران نے بالاخر روزانہ پارلیمنٹ میں آنے اور…

7 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے