بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-August-2019

پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بال بال محفوظ

183 Views 0 1 مہینہ
پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بال بال محفوظ
Posted at 20 جولائی-2019

گلگت۔ ایک دور میں پی آئی اے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کی چند بہترین ائرلائنز میں سے ایک تھی۔ اس کا سلوگن ”باکمال لوگ لاجواب“ سروس دنیا بھر میں بے حد مشہور ہوا۔ اب پی آئی اے معاشی بحران کے بوجھ تلے دبی ہوئی ہے اور اس پر ضرورت سے زیادہ سٹاف کا بوجھ ہے۔

تمام مسافروں کو جہاز سے بحفاظت نکال لیا گیا

اس کے فلیٹ میں بھی بوسیدہ اور ازکار رفتہ جہاز شامل ہیں۔ وسائل کی کمی کی وجہ سے نئے جہاز خریدنے کے بجائے پرانوں کو اوورہال کر کے کام چلایا جا رہا ہے۔ تازہ واقعہ میں پی آئی اے کا طیارہ گلگت ائرپورٹ پر رن وے سے پھسلنے کی وجہ سے حادثے سے بال بال محفوظ رہا۔

رن وے سے جہاز پھسل گیا مگر پائلٹ نے کمال مہارت سے قابو پایا

تمام مسافروں کو جہاز سے بحفاظت نکال لیا گیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 608 اسلام آباد سے گلگت پہنچی۔ رن وے سے جہاز پھسل گیا مگر پائلٹ نے کمال مہارت سے طیارے پر قابو پایا۔ تمام مسافر خیریت سے ہیں۔ ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

ایک ہفتے کے دوران سٹاک مارکیٹ 2585 پوائنٹس…

کراچی۔ وفاقی بجٹ کی منظوری اور آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کے بعد روپے کی قدر میں…

4 گھنٹے
ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ 2585 پوائنٹس بڑھ گئی

بے نامی جائیدادوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا بڑا…

اسلام آباد۔ بدترین معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے وفاقی حکومت نے ٹیکس نیٹ کا دائرہ 55 سو ارب…

6 گھنٹے
بے نامی جائیدادوں کیخلاف کریک ڈاؤن کابڑا فیصلہ

آئی پی پیز کی ناجائز وصولیوں کا انکشاف

اسلام آباد۔ ایک دور میں ڈاکے باقاعدہ ناکے لگا کر ڈالے جاتے تھے۔ ہر علاقے میں ڈاکوؤں کی…

2 دن
آئی پی پیز کی 40 ارب ناجائز وصولیوں کا انکشاف

پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ

اسلام آباد۔ کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کی ایجاد نے سائنس کی دنیا میں حیرت انگیز ترقی کی۔ اب پوری…

2 دن
پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے