بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-August-2019

مانیٹری پالیسی میں شرح سود کیوں بڑھایا گیا؟

144 Views 0 1 مہینہ
مانیٹری پالیسی میں شرح سود کیوں بڑھایا گیا؟
Posted at 16 جولائی-2019

کراچی۔ آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کے بعد روپے کی قدر میں کمی اور ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے۔ معاشی حالات میں بہتری لانے کیلئے مرکزی بنک نے آئندہ دو ماہ کیلئے شرح سود میں ایک فیصد اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ آئندہ دو ماہ کیلئے مہنگائی کی شرح 11 سے 12 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ مانیٹری پالیسی کا اعلان گورنر سٹیٹ بنک رضا باقری نے کیا۔

courtesy Dunya

بنیادی شرح سود 13 عشاریہ 25 فیصد کر دیا گیا

انہوں نے کہا کہ آئندہ دو ماہ کیلئے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ اس طرح بنیادی شرح سود 13 عشاریہ 25 فیصد کر دیا گیا ہے۔ اس اضافے کی وجہ بجٹ میں ٹیکس اقدامات ہیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ رواں مالی سال کے آخری چھ ماہ میں مہنگائی میں کمی آئے گی۔ دوسری جانب ماہرین معیشت کا دعویٰ ہے کہ آئندہ دنوں میں مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گا۔

جون 2019ء میں مہنگائی کی شرح 8 عشاریہ 9 فیصد رہی

واضح رہے قبل ازیں بنیادی شرح سود 12 عشاریہ 25 فیصد تھی اور مئی 2018ء میں اب تک شرح سود میں پانچ عشاریہ پچھتہر فیصد کا اضافہ ہو چکا ہے۔ دوسری جانب جون 2019ء میں مہنگائی کی شرح 8 عشاریہ 9 فیصد رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

حکومت کا ڈالر سرٹیفکیٹس متعارف کرانے کا فیصلہ

کراچی۔ وفاقی بجٹ میں تاجروں پر بھاری ٹیکس لگانے اور آئی ایم ایف کے پروگرام میں جانے کے…

4 دن
حکومت کا ڈالر سرٹیفکیٹس متعارف کرانے کا فیصلہ

سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈکس 30 ہزار کی…

کراچی۔ پی ٹی آئی کی حکومت آنے کے بعد سٹاک مارکیٹ میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی…

4 دن
سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈکس 30 ہزار کی سطح عبور کر گیا

ایف اے ٹی ایف کا اینٹی منی لانڈرنگ…

اسلام آباد۔ ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کئے جانے کی…

4 دن
ایف اے ٹی ایف کا اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کو فنڈنگ سے روکنے پر زور

عامر خان ایس ای سی پی کے نئےچیئرمین…

اسلام آباد۔ کارپوریٹ بنکنگ، مالیاتی مصنوعات، کیپٹیل مارکیٹ اور ریگولیٹری اصلاحات کے شعبے میں تین دہائیوں سے زائد…

5 دن
عامر خان ایس ای سی پی کے نئےچیئرمین بن گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے