بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-August-2019

منی لانڈرنگ کی زد میں معزز خواتین کو بھی آتا دیکھ رہا ہوں۔ شیخ رشید

149 Views 0 1 مہینہ
منی لانڈرنگ کی زد میں معزز خواتین کو بھی آتا دیکھ رہا ہوں۔ شیخ رشید
Posted at 19 جولائی-2019

اسلام آباد۔ پنڈی بوائے شیخ رشید ایک منجھے ہوئے سیاستدان جو آنیوالے وقت کی پہلے سے ہی پیش گوئی کر لیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہر ٹی وی چینلز اپنے پروگرامر میں انکی شرکت کا ممتنی رہتا ہے۔ ان کا حلقہ جی ایچ کیو میں ہے۔ اس لئے شیخ صاحب فوج کے ساتھ اپنے تعلق کو کبھی نہیں چھپاتے۔ وزیراعظم عمران خان کو ملک کیلئے امید کی آخری کرن قرار دیتے ہیں۔

Courtesy Dunya

پوزیشن کو اصل تکلیف یہ ہے کہ عمران خان انہیں این آر او نہیں دے رہا

اب ان کی ایک اور پیش گوئی سامنے آ گئی ہیں۔ شیخ رشید کا فرمانا ہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں معزز خواتین کو بھی آتا دیکھ رہا ہوں۔ پیسے کے پجاریوں نے دولت کی کرپشن کیلئے اپنی خواتین کو بھی استعمال کیا۔ وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو اصل تکلیف یہ ہے کہ عمران خان انہیں این آر او نہیں دے رہا۔ ایک ریاست کے سربراہ نے درمیانی راستہ نکالنے کی بات لیکن عمران خان نے صاف انکار کر دیا۔

جو جتنا شور مچائے وہ سمجھ لے کہ اس کی باری آ گئی ہے

شہباز شریف کا کیس بہت سنجیدہ رخ اختیار کر گیا ہے۔ وہ اپنے بیٹے حمزہ کو بچانے میں بھی ناکام ہو گئے ہیں۔ میں نے پہلے بھی کہا تھا اب پھر دہرا رہا ہوں کہ جو جتنا شور مچائے وہ سمجھ لے کہ اس کی باری آ گئی ہے۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان اہم دورے پر امریکہ جا رہے ہیں۔

پاکستانی اور امریکی قیادت کی ایک ایسے موقع پر ملاقات ہونے جا رہی ہے جس میں ٹرمپ کے مستقبل کا تعین ہو گا۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا نہ صرف پاکستان کے حق میں بہتر ہو گا بلکہ آئندہ امریکی صدارتی الیکشن میں بھی ٹرمپ بھی بہتر پوزیشن میں آ جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

مودی تم سری نگر میں جلسہ کر کے…

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول نے اسکردو میں جلسہ کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو چیلنج…

1 دن

ملک ریاض 25 ارب روپے کی قسط ادا…

اسلام آباد۔ وفاقی حکومت نے عدالت کے ذریعے بحریہ ٹاؤن سے رقم ادائیگی کیس کے پیسے مانگ لئے۔…

1 دن
ملک ریاض 25 ارب روپے کی قسط ادا کرے۔ سپریم کورٹ

نیب کی 10 نئی انکوائریز اور دو انویسٹی…

اسلام آباد۔ ایک طرف نیب کے پر کاٹ کر اختیارات محدود کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں تو…

2 دن
نیب کی 10 نئی انکوائریز اور دو انویسٹی گیشنز کی منظوری

حکومت کا نیب قانون میں ترمیم لانے کا…

اسلام آباد۔ نیب کا ادارہ مشرف دور میں حریفوں کو کنٹرول کرنے کیلئے وجود میں لایا گیا۔ بعد…

2 دن
حکومت کا نیب قانون میں ترمیم لانے کا فیصلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے