بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

13-November-2019

لاہور کے نان بائیوں کا روٹی اور نان کی قیمتیں بڑھانے کا اعلان

Tariq Tariq
587 Views 0 4 مہینے
لاہور کے نان بائیوں کا روٹی اور نان کی قیمتیں بڑھانے کا اعلان
Posted at 12 جولائی-2019

لاہور۔ روٹی ایک ایسی نعمت ہے جو ہر انسان غذا کے طور پر استعمال کرتا ہے۔ دنیا بھر میں ہر حکومت اپنی غریب عوام کیلئے روٹی اور گندم کی قیمتیں نہیں بڑھاتی مگر ہمارے ہاں اب نہ صرف گیس، بجلی اور پٹرولیم مصنوعات میں بھاری اضافے ہو چکے ہیں بلکہ گندم کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی میں نان بائیوں نے بھی اپنا حصہ ڈالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

Courtesy Dunya

سیلز ٹیکس واپس نہ لیا گیا تو سادہ روٹی 15 اور نان 20 روپے میں فروخت ہو گا

لاہو کی نان بائی ایسوسی ایشن نے پیر سے لاہور میں نان اور روٹی کی قیمت ایک دو تین روپے نہیں بلکہ پورے دس روپے یعنی ڈبل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ وفاقی بجٹ میں 80 کلوگرام آٹے کی بوری پر جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد فی بوری 550 روپے اضافے ہو گیا ہے۔ نان روٹی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پیر تک آٹے کی بوری پر سیلز ٹیکس واپس نہ لیا گیا تو سادہ روٹی 15 اور نان 20 روپے میں فروخت ہو گا۔

ٹیکسز کی بھرمار نے قیمتیں بڑھانے پر مجبور کیا

مزدور اور سماجی تنظیمیں نان اور روٹی کی قیمت میں اضافے کی خبر پر پھٹ پڑی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھیننا چاہتی ہے۔ نان بائی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومتی ٹیکسز کی بھرمار نے انہیں قیمتیں بڑھانے پر مجبور کیا ہے۔ دوسری جانب پنجاب کے وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نان روٹی کی قیمت میں اضافہ نہیں کر رہی۔

ادھر خیبر پختونخوا میں ضلعی انتظامیہ نے نان بائیوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے ہیں۔ سادہ روٹی کی قیمت 10 روپے سے بڑھا کر 15 روپے کر دی گئی۔ ضلعی انتظامیہ اور نان بائی ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات میں 19 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے پر اتفاق ہوا۔

متعلقہ خبریں

عدالت نے ڈاکٹرز کی ہڑتال پر پابندی عائد کر دی

لاہور ہائی کورٹ نے ڈاکٹرز کی ہڑتال پر پابندی عائد کرتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ ڈاکٹرز کی…

6 دن

ہڑتالی ڈاکٹرز کے لائسنس معطل کیوں نہیں کیئے گئے۔ عدالت

لاہور ہائی کورٹ نے ڈاکٹرز کی جانب سے ہڑتال پر سخت ریمارکس دیتے کہا کہ آج ہی ان…

1 ہفتہ

سرکاری ڈاکٹرز نے نواز شریف کے بیرون ملک ٹیسٹ لازمی قرار دے…

سابق وزیراعظم نواز شریف کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سرکاری میڈٖیکل پینل کے سربراہ…

1 ہفتہ

بیوی شوہر کا واٹس ایپ نمبر اپنے موبائل پر بھی چلا سکیں…

اب آپ ایک نمبر کا واٹس ایپ اکاونٹ ایک سے زائد فون پر بھی چلا سکیں گے۔ واٹس…

2 ہفتے

تازہ ترین

کلبھوشن کی ہائی کورٹ تک رسائی کے لیئے آرمی ایکٹ میں ترمیم

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو ہائی کورٹ میں اپیل کا حق دینے کے لیئے آرمی ایکٹ میں تبدیلی…

23 منٹ

فضل الرحمان کو سیاسی شکست، دھرنا لپیٹ لیا

مولانا فضل الرحمان کے کارکنوں نے اسلام آباد میں اپنا سازوسامان لپیٹ لیا۔ دھرنا ختم کر کے ملک…

39 منٹ

نواز شریف واپس نہ آئے تو ن لیگ ساڑھے 5 ارب روپے…

وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے…

3 گھنٹے

نوجوانوں کو روزگار دینے کا وعدہ پورا کرنے کا وقت آ گیا…

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک کی معشیت بہتر چکی ہے اب اگلا مرحلہ نوجوانوں کو…

4 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے