بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-July-2019

کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1195 پوائنٹس کا اضافہ

213 Views 0 2 مہینے
کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1195 پوائنٹس کا اضافہ
Posted at 22 مئی-2019

کراچی۔ آئی ایم ایف پروگرام میں جانے اور مرکزی بنک کی جانب سے مانیٹرنگ پالیسی کے تحت 12.15 فیصد شرح سود میں اضافے کے بعد ملک میں مہنگائی کا طوفان آ گیا تھا۔ ڈالر کی قیمت کو پر لگ گئے اور سٹاک مارکیٹ میں مسلسل کمی آ رہی تھی۔

وفاقی حکومت کی کوششیں بالاخر رنگ لے آئی ہیں۔ عوام کیلئے خوشخبری ہے کہ بالاخر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی آ گئی ہے۔ آج کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1195 پوائنٹس اضافہ ہوا۔ گزشتہ دو ہفتوں سے سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رحجان تھا۔

Courtesy Danya Tv

تین ماہ کے دوران 1 ہزار پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ

آج مارکیٹ میں بہتری آ گئی۔ آج کاروبار دن کا آغاز 33 ہزار 442 پوائنٹس سے ہوا۔ جونہی تاجروں نے سرمایہ کاری شروع کی کے ایس ای 100 انڈیکس 34698 کی سطح تک جا پہنچا۔ یہ گزشتہ تین ماہ کے دوران انڈیکس میں 1 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ایک دن میں انڈیکس میں 3.34 فیصد اضافہ ریکارڈ

ایک دن میں انڈیکس میں 3.34 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے تاجروں اور سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے 17 ارب روپے کے ہنگامی فنڈز جاری کرنے سے بالاخر مارکیٹ میں بہتری آ گئی۔

آزاد معیشت دانوں کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے ڈالر کی قیمت میں جتنا اضافہ کرنا تھا وہ کر لیا اب مارکیٹ میں بہتری آئے گی۔

متعلقہ خبریں

سینیٹ کا اجلاس شروع ہونے کے کچھ منٹوں…

اسلام آباد۔ سب سے بڑا قانون ساز ادارہ سینیٹ کا اجلاس آج شروع ہونے کے کچھ ہی دیر…

16 گھنٹے
سینیٹ کا اجلاس شروع ہونے کے کچھ منٹوں بعد ہی ملتوی

نئے وزیراعظم کیلئے بڑا چیلنج یورپی یونین سے…

لندن۔ بورس جوہانسن کو نیا برطانوی وزیراعظم نامزد کر دیا گیا ہے۔ وہ بدھ کو اپنے عہدے کا…

17 گھنٹے
نئے وزیراعظم کیلئے بڑا چیلنج یورپی یونین سے اخراج یا برقرار

چار رکنی قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کا اعلان

لاہور۔ قومی کھیل ہاکی ایک ایسے دوراہے پر کھڑا ہے جہاں اس کے تن مردہ میں جان ڈالنے…

17 گھنٹے
چار رکنی قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کا اعلان

اے این ایف نے رانا ثنا اللہ کو…

لاہور۔ سیاست میں رواداری کی بڑی اہمیت ہوتی ہے اور اسے سیاست کا حسن بھی کہا جاتا ہے…

17 گھنٹے
اے این ایف نے رانا ثنا اللہ کو قصوروار قرار دے دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے