بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-July-2019

کے پی کے حکومت کا صوبائی وزرا کیلئے قیمتی گاڑیاں منگوانے کا سلسلہ جاری

74 Views 0 2 ہفتے
کے پی کے حکومت کا صوبائی وزرا کیلئے قیمتی گاڑیاں منگوانے کا سلسلہ جاری
Posted at 10 جولائی-2019

پشاور۔ عمران خان نے وزیراعظم پاکستان کا حلف اٹھایا تو ملک بھر میں سادگی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا گیا۔ وزیراعظم ہاؤس، چاروں گورنر ہاؤسز اور حکومتی اخراجات میں نمایاں کمی لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ غریبوں کے پیسے پر پہرہ دیں گے مگر آج ان کی کہی تمام باتوں کی خود ان کی اپنی حکومتیں نفی کر رہی ہیں۔

Courtesy Dunya

پہلی مہنگی گاڑی صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی کیلئے منگوائی گئی

سابق ن لیگ کی حکومت کے پروٹوکول پر پی ٹی آئی رہنما تنقید کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے مگر آج بھی شاہانہ پروٹوکول پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گیا ہے۔ غریب عوام کی مشکلات پہلے سے کئی گنا بڑھ گئی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی سادگی مہم پر کاری ضرب پہلے پنجاب کے وزرا کیلئے گاڑیاں کر لگائی گئی اب خیبرپختونخوا حکومت بھی سادگی مہم کی دھجیاں بکھیر رہی ہے۔

وزرا کیلئے 1800 سی سی گاڑی منگوانے کی اجازت

صوبائی وزرا کیلئے قیمتی گاڑیاں منگوانے کا سلسلہ جاری ہے۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلی مہنگی گاڑی صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی کیلئے منگوائی گئی ہے۔ وزرا کیلئے 1800 سی سی گاڑی منگوانے کی اجازت ہے مگر یہ جدید ترین 2800 سی سی لگڑی گاڑی خلاف ضابطہ خریدی گئی ہے۔

ابتدائی طور پر شوکت یوسف زئی کیلئے 55 لاکھ روپے کی ڈبل کیبن گاڑی منگوانے کا فیصلہ کیا گیا مگر صوبائی وزیر اطلاعات کی فرمائش پر فارچیونر گاڑی منگوانے کا فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

جیل سے اے سی، ٹی وی ہٹانے کی…

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکہ میں اتحاد…

10 گھنٹے
وزیراعظم عمران خان کا کیپٹل ارینا ون میں امریکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ

لاہور شہر کی سڑکوں پر گڑھے نظر نہیں…

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی دارالحکومت لاہور کی سڑکوں کو تعمیر و مرمت کی ہدایت کردی، حکام…

13 گھنٹے

سینیٹ کا اجلاس شروع ہونے کے کچھ منٹوں…

اسلام آباد۔ سب سے بڑا قانون ساز ادارہ سینیٹ کا اجلاس آج شروع ہونے کے کچھ ہی دیر…

17 گھنٹے
سینیٹ کا اجلاس شروع ہونے کے کچھ منٹوں بعد ہی ملتوی

نئے وزیراعظم کیلئے بڑا چیلنج یورپی یونین سے…

لندن۔ بورس جوہانسن کو نیا برطانوی وزیراعظم نامزد کر دیا گیا ہے۔ وہ بدھ کو اپنے عہدے کا…

17 گھنٹے
نئے وزیراعظم کیلئے بڑا چیلنج یورپی یونین سے اخراج یا برقرار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے