بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-July-2019

حکومت نے زرعی ایمرجنسی کیلئے 309 ارب روپے کا پروگرام پیش کر دیا

93 Views 0 3 ہفتے
حکومت نے زرعی ایمرجنسی کیلئے 309 ارب روپے کا پروگرام پیش کر دیا
Posted at 2 جولائی-2019

اسلام آباد۔ پاکستان ایک زرعی ملک ہے۔ اس کی دیہی آبادی کا بڑا حصہ زراعت پر گزرا کرتا ہے مگر بدقسمتی سے آج تک کسی بھی حکومت نے اس شعبے کی طرف دھیان نہیں دیا اور اس کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا۔ اب پی ٹی آئی کی حکومت نے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت 309 ارب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں تاکہ ایک دہائی کے دوران زرعی شعبے کے ساتھ بیگانوں جیسا جو سلوک روا رکھا گیا ہے اس کی تلافی ہو سکے۔

Courtesy Geo Tv

سندھ کو 15 سے 18 ارب دینے کیلئے تیار ہے

اسلام آباد میں تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے خدوخال پیش کئے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ابھی تک ہمارے ساتھ شامل نہیں ہوئی۔ وفاق زرعی شعبے کیلئے سندھ کو 15 سے 18 ارب دینے کیلئے تیار ہے۔ جہانگیر ترین اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔

چاروں صوبوں میں فش فارمنگ کو فروغ دیں گے

انہوں نے مزید کہا کہ کسانوں کیلئے لائیو پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔ چاروں صوبوں میں فش فارمنگ کو فروغ دیں گے۔ یہ منصوبہ چار سال میں مکمل ہو گا۔ اس سے زرعی شعبے میں بتدریج بہتری آئے گی بلکہ کسان بھی خوشحال ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت چھوٹے کسانوں پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔

لائیو سٹاک کیلئے تین خاص پروگرام رکھے گئے ہیں

میں ایمانداری سے سمجھتا ہوں کہ زراعت کی ترقی کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ لائیو سٹاک کیلئے تین خاص پروگرام رکھے گئے ہیں۔ ان میں کیج فارمنگ،ٹراؤٹ مچھلی کی فارمنگ کیلئے قرض دیں گے۔ زرعی شعبے کی پیداوار بڑھانے کیلئے جامع اقدامات کریں گے۔ اس کی ترقی کیلئے مختلف ورکنگ گروپ بھی تشکیل دئیے جائیں گے۔ چاروں صوبوں میں فش فارمنگ کو فروغ دیا جائیگا۔

متعلقہ خبریں

جیل سے اے سی، ٹی وی ہٹانے کی…

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکہ میں اتحاد…

10 گھنٹے
وزیراعظم عمران خان کا کیپٹل ارینا ون میں امریکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ

گٹر سے روٹی تلاش کرنے والے لوگ

کچھ لوگ گٹر کو صاف خرکے اپنا اور اپنے بچوں کے لیے حلال رزق تلاش کرتے ہیں لیکن…

17 گھنٹے

سینیٹ کا اجلاس شروع ہونے کے کچھ منٹوں…

اسلام آباد۔ سب سے بڑا قانون ساز ادارہ سینیٹ کا اجلاس آج شروع ہونے کے کچھ ہی دیر…

17 گھنٹے
سینیٹ کا اجلاس شروع ہونے کے کچھ منٹوں بعد ہی ملتوی

نئے وزیراعظم کیلئے بڑا چیلنج یورپی یونین سے…

لندن۔ بورس جوہانسن کو نیا برطانوی وزیراعظم نامزد کر دیا گیا ہے۔ وہ بدھ کو اپنے عہدے کا…

17 گھنٹے
نئے وزیراعظم کیلئے بڑا چیلنج یورپی یونین سے اخراج یا برقرار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے