بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-June-2019

حکومت کا نگرانی کا کڑا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

70 Views 0 2 ہفتے
حکومت کا نگرانی کا کڑا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ
Posted at 8 جون-2019

اسلام آباد۔ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جس سے اربوں روپے روزانہ بیرون ملک منی لانڈرنگ کے ذریعے منتقل کئے جاتے ہیں۔ بدقسمتی سے اس وبا پر ابھی تک قابو پانے کیلئے سخت قوانین متعارف نہیں کرائے گئے۔ پی ٹی آئی حکومت نے اقتدار میں آنے سے قبل منی لانڈرنگ کیخلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا اعلان کر رکھا تھا۔

Courtesy FaceBook

نان فنانشل بزنس اینڈ پروفیشنز کی مانیٹرنگ و نگرانی کا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

اب پی ٹی آئی حکومت اس پر قابو پانے کیلئے سنجیدگی سے غور کر رہی ہے اور اس سے نمٹنے کیلئے نگرانی کا نیا کڑا نظام متعارف کرا رہی ہے۔ وفاقی حکومت نے فیٹف ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے منی لانڈرنگ اور ٹیررازم فنانسنگ کی روک تھام کیلئے وکلاء، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس، رئیل اسٹیٹ ڈیلرز اور قیمتی دھاتوں، پتھروں کے ڈیلر سمیت دیگر تمام مجاز نان فنانشل بزنس اینڈ پروفیشنز کی مانیٹرنگ و نگرانی کا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وزارت خزانہ کے انسداد منی لانڈرنگ سیکشن کی طرف سے اداروں کو مراسلہ بھجوایا گیا

اس کیلئے وزارت داخلہ، وزارت قانون و انصاف، ایس ای سی پی، ایف بی آر، ایف آئی اے سمیت چاروں صوبوں کے نمائندوں پر مشتمل خصوصی ورکنگ گروپ قائم کیا جائیگا۔ مذکورہ ورکنگ گروپ تمام رسک بیسڈ مجاز نان فنانشل بزنس اینڈ پروفیشنز کی آمدنی و ان کی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ و نگرانی سے متعلق دیگر سفارشات پر عمل درآمد کیلئے پالیسی تیار کرے گا۔

اس حوالے سے وزارت خزانہ کے انسداد منی لانڈرنگ سیکشن کی طرف سے ورکنگ گروپ کی تشکیل کیلئے چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز، وفاقی وزارت داخلہ، قانون و انصاف، تجارت، گورنر اسٹیٹ بنک، ایف بی آر، ڈائریکٹر جنرل فنانشل مانیٹرنگ یونٹ، ایف آئی اے سمیت دیگر اداروں کو مراسلہ بھجوایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں پانچ ارب سے زائد…

کراچی۔ معیشت ایک پیچیدہ اعدادوشمار کا کھیل ہے۔ ایک لکیر آگے پیچھے کرنے سے اربوں کا خسارہ کم…

6 گھنٹے
کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں پانچ ارب سے زائد کی کمی

مودی کا پاکستان سے جامع مذاکرات کیلئے وزیراعظم…

اسلام آباد۔ پاکستان ہمیشہ سے ہی پاک بھارت مذاکرات اور خطے کے امن کا حامی رہا ہے مگر…

7 گھنٹے
مودی کا پاکستان سے جامع مذاکرات کیلئے وزیراعظم عمران خان کو جوابی خط

برطانیہ کا پاکستان کے ساتھ برآمدات کا حجم…

لندن۔ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات ہیں۔ اب دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط بھی…

7 گھنٹے
برطانیہ کا پاکستان کے ساتھ برآمدات کا حجم ایک بلین ڈالر بڑھانے کا اعلان

ایرانی میڈیا کا امریکی ڈرون طیارہ مار گرانے…

واشنگٹن۔ آبنائے ہرمز میں آج کل امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے۔ دونوں ایک دوسرے…

8 گھنٹے
ایرانی میڈیا کا امریکی ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعویٰ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے