بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

25-August-2019

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مالدار ٹیکس چوروں کا ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کر دیا

267 Views 0 3 مہینے
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مالدار ٹیکس چوروں کا ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کر دیا
Posted at 8 جون-2019

اسلام آباد۔ پاکستان آج تاریخ کے بدترین معاشی دور سے گزر رہا ہے۔ وفاقی بجٹ کا اگلے چند روز میں اعلان ہونیوالا ہے۔ بدقسمتی سے موجودہ حکومت پچھلے سال کا ٹیکس ہدف پورا نہیں کر سکی۔ اب وزیراعظم کی ہدایت پر ایف بی آر نے مالدار ٹیکس چوروں کا ڈیٹا جمع کرنا شروع کر دیا ہے تاکہ مطلوبہ ہدف پورا کیا جا سکے۔

ایف بی آر کمشنرز کو ٹیکس چوروں کے کوائف حاصل کرنے کیلئے خطوط بھی ارسال کر دئیے گئے ہیں۔ بنک اکاؤنٹس میں پانچ لاکھ روپے رکھنے والے کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئی ہیں۔ پانچ لاکھ اکاؤنٹ میں ہوئے اور ٹیکس گوشوارہ جمع نہ کرایا تو سخت ایکشن ہو گا۔

Courtesy Geo Tv

بجلی کی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں سے انڈسٹریل اور کمرشل صارفین کا ڈیٹا طلب

ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک سال تک پانچ لاکھ روپے اکاؤنٹ میں پڑے رہے تو چھان بین ہوگی۔ بجلی کی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں سے انڈسٹریل اور کمرشل صارفین کا ڈیٹا طلب کر لیا گیا ہے۔ دو کنال یا اس سے زائد کے گھروں میں رہنے والے افراد کا ڈیٹا طلب کر لیا گیا ہے۔ 2400 سی سی یااس سے بڑی گاڑی رکھنے والے افراد کا ڈیٹا بھی ایف بی آر نے مانگ لیا ہے۔

ہر سال تین دفعہ بیرون ملک سفر کرنیوالوں کا ڈیٹا بھی جمع کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے آئی ایم ایف نے حکومت سے آئندہ بجٹ میں 700 ارب روپے کے مزید ٹیکس لگانے کی شرط عائد کر رکھی ہے۔

متعلقہ خبریں

ایک ہفتے کے دوران سٹاک مارکیٹ 2585 پوائنٹس…

کراچی۔ وفاقی بجٹ کی منظوری اور آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کے بعد روپے کی قدر میں…

22 گھنٹے
ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ 2585 پوائنٹس بڑھ گئی

بے نامی جائیدادوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا بڑا…

اسلام آباد۔ بدترین معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے وفاقی حکومت نے ٹیکس نیٹ کا دائرہ 55 سو ارب…

23 گھنٹے
بے نامی جائیدادوں کیخلاف کریک ڈاؤن کابڑا فیصلہ

آئی پی پیز کی ناجائز وصولیوں کا انکشاف

اسلام آباد۔ ایک دور میں ڈاکے باقاعدہ ناکے لگا کر ڈالے جاتے تھے۔ ہر علاقے میں ڈاکوؤں کی…

3 دن
آئی پی پیز کی 40 ارب ناجائز وصولیوں کا انکشاف

پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ

اسلام آباد۔ کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کی ایجاد نے سائنس کی دنیا میں حیرت انگیز ترقی کی۔ اب پوری…

3 دن
پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے