بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-July-2019

ایف بی آر بے نامی جانوروں کو ضبط کر کے احساس پروگرام کے تحت غریبوں میں بانٹ دے گی

96 Views 0 3 ہفتے
ایف بی آر بے نامی جانوروں کو ضبط کر کے احساس پروگرام کے تحت غریبوں میں بانٹ دے گی
Posted at 4 جولائی-2019

اسلام آباد۔ وفاقی بجٹ میں شاید ہی کوئی شعبہ ایسا بچا ہے جس پر حکومت کی جانب سے ٹیکس عائد نہیں کیا گیا۔ اب ایف آئی آر نے ٹیکس اکٹھا کرنے کا ایک اور آسان ہدف حاصل کیا ہے۔ وفاقی حکومت نے ایف بی آر کو قربانی کے جانوروں پر ٹیکس لگانے کا حکم دے دیا ہے۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے ایف بی آر بے نامی جانوروں کو ضبط کر کے احساس پروگرام کے تحت غریبوں میں بانٹ دے گی۔

چار سے زائد جانور خریدنے والوں کو 2 فیصد سے زائد ود ہولڈنگ ٹیکس ادا کرنا ہو گا

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ 72 سالوں سے اس ملک میں غریبوں کا خون چوسا جا رہا ہے۔ دونوں بڑی سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ غریبوں کے نام پر ووٹ حاصل کئے مگر غریبوں کیلئے کچھ نہیں کیا۔ ایف بی آر نے رواں سال قربانی کے جانور خریدنے والوں کیلئے ایک ضابطہ اخلاق جاری کیا ہے جس پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائیگا۔

ایک لاکھ سے اوپر قربانی کا جانور خریدنے والے نان فائلر کو اپنی آمدنی کا ذریعہ بتانا ہو گا

اس اعلامیہ کے تحت 40 ہزار سے زائد قربانی کا جانور چیک کی صورت میں خریدنا ہو گا۔ ایک لاکھ سے اوپر قربانی کا جانور خریدنے والے نان فائلر کو اپنی آمدنی کا ذریعہ بتانا ہو گا۔ چار سے زائد جانور خریدنے والوں کو 2 فیصد سے زائد ود ہولڈنگ ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔ اس قانون پر عمل درآمد کرانے کیلئے ایف بی آر افسران کی منڈیوں میں ڈیوٹیاں لگائی جائیں گی۔

بے نامی جانوروں کو ضبط کر کے ”احساس پروگرام“ کے تحت غریبوں میں بانٹا جائیگا۔ قربانی کے جانوروں پر ٹیکس کی خبر ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی ہے۔بعض صارفین نے اسے خوش آئند اور بعض نے اس پرگہرا طنزکیا ہے۔

متعلقہ خبریں

گٹر سے روٹی تلاش کرنے والے لوگ

کچھ لوگ گٹر کو صاف خرکے اپنا اور اپنے بچوں کے لیے حلال رزق تلاش کرتے ہیں لیکن…

17 گھنٹے

سینیٹ کا اجلاس شروع ہونے کے کچھ منٹوں…

اسلام آباد۔ سب سے بڑا قانون ساز ادارہ سینیٹ کا اجلاس آج شروع ہونے کے کچھ ہی دیر…

17 گھنٹے
سینیٹ کا اجلاس شروع ہونے کے کچھ منٹوں بعد ہی ملتوی

نئے وزیراعظم کیلئے بڑا چیلنج یورپی یونین سے…

لندن۔ بورس جوہانسن کو نیا برطانوی وزیراعظم نامزد کر دیا گیا ہے۔ وہ بدھ کو اپنے عہدے کا…

17 گھنٹے
نئے وزیراعظم کیلئے بڑا چیلنج یورپی یونین سے اخراج یا برقرار

چار رکنی قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کا اعلان

لاہور۔ قومی کھیل ہاکی ایک ایسے دوراہے پر کھڑا ہے جہاں اس کے تن مردہ میں جان ڈالنے…

17 گھنٹے
چار رکنی قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کا اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے