بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-August-2019

چیئرمین ایف بی آر کی تبدیلی کا فیصلہ کیوں واپس لیا گیا

144 Views 0 1 مہینہ
چیئرمین ایف بی آر کی تبدیلی کا فیصلہ کیوں واپس لیا گیا
Posted at 18 جولائی-2019

اسلام آباد۔ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کو قومی مالیاتی ادارے میں اصلاحات اور ٹیکس کے نظام میں بہتری لانے کے نام پر لایا گیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ خود شبر زیدی سے ملکر ٹیکس کے نظام میں بہتری لائیں گے۔

Courtesy Twitter

انہیں عہدے سے ہٹائے جانے کی تردید کر دی گئی

پچھلے ایک دو دن سے افواہیں گردش کررہی تھیں کہ شبر زیدی کو ان کے عہدے سے ہٹایا جا رہا ہے مگر وفاقی معاون خصوصی نعیم الحق نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے ان کے چیئرمین ایف بی آر کے عہدے سے ہٹائے جانے کی تردید کر دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شبر زیدی بطور چیئرمین ایف بی آر کام کرتے رہیں گے۔

ان کی تبدیلی سے مزید بے یقینی پیدا ہونے کا اندیشہ

باخبر ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وزیراعظم اور ان کی معاشی ٹیم کی شبر زیدی کے ساتھ بعض معاملات پر اختلاف کی وجہ سے انہیں ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا مگر موجودہ حالات میں ان کی تبدیلی سے عوامی حلقوں میں مزید بے یقینی پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔

سردست انہیں فوری عہدے سے ہٹائے جانے کی تردید کر دی گئی ہے۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے شبر زیدی کو 55 سو ارب روپے ٹیکس جمع کرنے کا ہدف دیا ہوا ہے۔ معیشت دانوں کا کہنا ہے کہ اتنا بڑا ہدف پورا کرنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن بھی ہے مگر شبر زیدی کا کہنا ہے کہ وہ اس ہدف کو ضرور پورا کر کے دکھائیں گے۔

متعلقہ خبریں

وسیم اختر کی واڈا کے بیان پر وفاقی…

کراچی۔ کراچی ایک ایسا میٹروپولیٹن شہر ہے جو پچھلے کئی سال سے مسائلستان بنا ہوا ہے۔ کراچی کے…

3 گھنٹے
وسیم اختر کی واڈا کے بیان پر وفاقی حکومت سے علیحدگی کی دھمکی

ایک ہفتے کے دوران سٹاک مارکیٹ 2585 پوائنٹس…

کراچی۔ وفاقی بجٹ کی منظوری اور آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کے بعد روپے کی قدر میں…

4 گھنٹے
ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ 2585 پوائنٹس بڑھ گئی

بے نامی جائیدادوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا بڑا…

اسلام آباد۔ بدترین معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے وفاقی حکومت نے ٹیکس نیٹ کا دائرہ 55 سو ارب…

6 گھنٹے
بے نامی جائیدادوں کیخلاف کریک ڈاؤن کابڑا فیصلہ

مودی تم سری نگر میں جلسہ کر کے…

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول نے اسکردو میں جلسہ کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو چیلنج…

2 دن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے