بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

25-August-2019

بجٹ کا حجم 6 ہزار 800 ارب روپے سے زائد رکھا جائے گا

263 Views 0 3 مہینے
تنخواہوں اور پنشن میں 10 سے 15 فیصد اضافے کی توقع
Posted at 9 جون-2019

اسلام آباد۔ وفاقی حکومت 11 جون کو ملک کا مشکل ترین بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے۔ وفاقی بجٹ کو حتمی شکل دینے کیلئے وزیراعظم عمران نے منگل کو کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کیا ہے۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ 6 ہزار 800 ارب روپے سے زائد وفاقی بجٹ کی منظوری دے گی۔ اس میں 3 ہزار ارب روپے کا خسارہ متوقع ہے۔

قرضوں پرسود کی ادائیگی کیلئے 2500 ارب روپے سے زائد کی رقم مختص کرنے کی تجویز ہے۔ اس مرتبہ بجٹ میں وفاقی ترقیاتی کاموں کیلئے 925 ارب روپے مختص کئے جائیں گے۔ ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف پانچ ہزار پانچ سو پچاس ارب رکھنے کی تجویز ہے جبکہ اس مرتبہ 14 سو ارب روپے ٹیکس وصولوں میں اضافہ متوقع ہے۔


چینی پرسیلز ٹیکس 8 سے 17 فیصد کرنے کی تجویز

اس حوالے چیئرمین بی آر شبر زیدی اور ایف بی آر افسران میں اختلاف رائے پایا جاتا ہے۔ ایف بی آر افسران کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ 5 ہزار ٹیکس ریونیو محدود رکھا جائے مگر شبر زیدی بضد ہیں کہ اس مرتبہ مقرر کردہ ریونیو جمع کریں گے۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ چینی پرسیلز ٹیکس 8 سے بڑھا کر 17 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔

Courtesy Dunya Tv

پانچ برآمدی شعبوں کیلئے زیروریٹنگ ختم کرنے کی تجویز

پولٹری، الیکٹرونک مصنوعات سمیت درجنوں اشیاء پر ٹیکس اور ڈیوٹیوں میں اضافہ، لگژری اشیاء کی درآمد پر ڈیوٹی 2 سے بڑھا کر 3 فیصد کی جا رہی ہے۔ وفاقی بجٹ میں پانچ برآمدی شعبوں کیلئے زیرو ریٹنگ ختم کرنے کی تجویز ہے۔

تنخواہوں اور پنشن میں 10 سے 15 فیصد اضافے کی توقع

کسانوں کو ریلیف دینے کیلئے کھادوں کی قیمتوں میں کمی کی منظوری بھی متوقع ہے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 سے 15 فیصد اضافے کی توقع ہے۔

تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی حتمی منظوری کابینہ منگل کو دے گی جبکہ تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس چھوٹ میں بھی ردوبدل ہو گا۔ کابینہ کی حتمی منظوری کے بعد بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا جائیگا۔

متعلقہ خبریں

وسیم اختر کی واڈا کے بیان پر وفاقی…

کراچی۔ کراچی ایک ایسا میٹروپولیٹن شہر ہے جو پچھلے کئی سال سے مسائلستان بنا ہوا ہے۔ کراچی کے…

20 گھنٹے
وسیم اختر کی واڈا کے بیان پر وفاقی حکومت سے علیحدگی کی دھمکی

ایک ہفتے کے دوران سٹاک مارکیٹ 2585 پوائنٹس…

کراچی۔ وفاقی بجٹ کی منظوری اور آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کے بعد روپے کی قدر میں…

22 گھنٹے
ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ 2585 پوائنٹس بڑھ گئی

بے نامی جائیدادوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا بڑا…

اسلام آباد۔ بدترین معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے وفاقی حکومت نے ٹیکس نیٹ کا دائرہ 55 سو ارب…

23 گھنٹے
بے نامی جائیدادوں کیخلاف کریک ڈاؤن کابڑا فیصلہ

مودی تم سری نگر میں جلسہ کر کے…

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول نے اسکردو میں جلسہ کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو چیلنج…

3 دن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے