بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

12-November-2019

پٹرولیم مصنوعات میں ممکنہ اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

paktv Avatar
502 Views 0 6 مہینے
پٹرولیم مصنوعات میں ممکنہ اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چپلنج
Posted at 4 مئی-2019

لاہور۔ پی ٹی آئی حکومت کو اقتدار میں آئے نو ماہ ہونے کو ہیں مگر اس عرصے کے دوران چار مرتبہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا حالانکہ اپوزیشن کے دور میں پی ٹی آئی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو بڑھانے کے فیصلے کو ظالمانہ قرار دیتی تھی۔ اب ان فیصلوں کا دفاع بھی کرتی نظر آتی ہے۔

اوگرا نے پہلے وزیراعظم کو پٹرول بم گرانے کیلئے 14 روپے اضافے کی سمری بھجوائی تھی مگر انہوں نے اسے مسترد کر کے اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوا دیا تھا۔ نئے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے قومی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پٹرول 9 روپے اور ڈیزل چھ روپے بڑھانے کی منظوری دی ۔

تیل کی قیمتوں میں اضافہ آئین کے آرٹیکل 9، 14 اور 15 کی خلاف ورزی ہے

اس سے پٹرول 108 روپے لٹر ہو جائے گا۔ اس فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے وفاقی حکومت اور وزارت پٹرولیم کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوا مگر حکومت پاکستان نے قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے جو آئین کے آرٹیکل 9، 14 اور 15 کی خلاف ورزی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے سے اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمانوں کو چھونے لگیں گی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا حکم کالعدم قرار دیا جائے۔ نئی قیمتوں کا طلاق 7 مئی کو کابینہ سے منظوری کے بعد ہو گا۔

متعلقہ خبریں

سموگ کا لاہور میں فضائی حملہ

زندہ دلان لاہور گزشتہ 5 برسوں سے آلودگی اور گردوغبار میں گھیرا ہوا ہے ۔اب ہھر سموگ نے…

1 ہفتہ

بیوی شوہر کا واٹس ایپ نمبر اپنے موبائل پر بھی چلا سکیں…

اب آپ ایک نمبر کا واٹس ایپ اکاونٹ ایک سے زائد فون پر بھی چلا سکیں گے۔ واٹس…

2 ہفتے

انٹرنیٹ کی نگرانی کیلئے حکومت کا متنازع کمپنی سے معاہدہ سامنے آ…

لاہور۔ وفاقی حکومت نے ملک بھر میں ویب مانیٹرنگ سسٹم کو قائم کرنے کیلئے کینیڈا کی ایک متنازع…

3 ہفتے

خیبرپختونخوا میں آٹا بحران شدت اختیار کرنے لگا

پشاور۔ خیبرپختونخوا میں آٹے کی قیمت میں پچھلے دو دنوں میں 500 روپے کا اضافہ ہو گیا۔ اب…

4 ہفتے

تازہ ترین

بارودی سرنگ دھماکا ، 3 فوجی شہید

شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے 3 پاک فوج کے جوان شہید جبکہ 1 کے زخمی…

38 منٹ
نوشہرہ میں بم ناکارہ بنانا پولیس اہلکاروں کو مہنگا پڑ گیا

وفاقی وزراء جنہوں نے نواز شریف کے بیرون ملک جانے کے خلاف…

وفاقی کابینہ نے نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت تو دی مگر جن وزراء نے…

3 گھنٹے

بچوں سے زیادتی کرنے والے گینگ کا سربراہ سرکاری آفسر نکلا

راولپنڈی پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جو بچوں کے ساتھ زیادتی کی لائیو ویڈیو…

4 گھنٹے

ذمہ دار کون، کاٹنے والا کتا یا حکمران

سابق وزیراعظم نواز شریف کو بیرون ملک علاج کے لیئے جانا چاہیے یا نہیں، ملک بھر میں اس…

4 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے