بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

12-November-2019

پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 1.2 ایم اے ایف ہو گی

paktv Avatar
443 Views 0 7 مہینے
Posted at 30 اپریل-2019

آبی ماہرین کا دعویٰ ہے کہ آئندہ دنیا بھر میں حریف ممالک کے درمیان جنگیں پانی کے معاملے پر لڑی جائیں گی۔ پاکستان ایک ایسے مقام پر واقع ہے جہاں سے اس کا پانی کشمیر اور بھارت سے آتا ہے۔ بدقسمتی سے بھارت نے ہمیشہ پاکستان دشمنی کرتے ہوئے اس کے وجود کو تسلیم نہیں کیا۔ پچھلے چند برسوں میں اس نے اپنے دریاؤں پر غیر قانونی ڈیم تعمیر کر کے اسے عالمی قانون کے تحت منظور شدہ پانی کے کوٹے سے محروم کرنے کی سازش رچا رکھی ہے۔


اس ڈیم کی تعمیرپر 183 ارب روپے خرچ ہوں گے

ہمارے ہاں صوبائی اختلافات کو بنیاد بنا کر نہ صرف کالا باغ جیسے ضروری ڈیم کی تعمیر نہیں ہونے دی بلکہ دیگر ڈیمز بنانے کی طرف کسی بھی حکومت نے توجہ نہیں دی۔ اس سنگین معاملے پر پہلی مرتبہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے توجہ دیتے ہوئے دو ڈیم بنانے کااعلان کیا اور اس کی ذمہ داری خود سپریم کورٹ نے اپنے کندھوں پر لی۔ اب سلسلے کا پہلا مہمند ڈیم عملی شکل بننے جا رہا ہے۔ 2 مئی کو وزیراعظم پاکستان عمران خان اور سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس ڈیم کی تعمیر کا ٹھیک معروف ڈیسکون کمپنی کو دیا گیا ہے جس پر 183 ارب روپے خرچ ہوں گے۔ یہ ڈیم خیبر پی کے میں دریائے سوات پر بنایا جا رہا ہے۔


پشاور کے باسیوں کو 30 کروڑ گیلن پانی پینے کیلئے دستیاب ہو گا

اس میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 1.2 ایم اے ایف ہو گی جبکہ 800 میگاواٹ بجلی بھی بنائے جا سکے گی۔ اس ڈیم کی تعمیر سے چارسدہ، نوشہرہ اور پشاور سیلابی پانی سے بھی محفوظ ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ مہمند ڈیم سے ایک لاکھ 76 ہزار ایکڑ زمین کو آبپاشی کیلئے استعمال میں لایا جائیگا۔پشاور کے باسیوں کو 30 کروڑ گیلن پانی پینے کیلئے بھی دستیاب ہو گا۔ اس سے 52 ارب روپے سالانہ فائدہ ہو گا۔

متعلقہ خبریں

بیوی شوہر کا واٹس ایپ نمبر اپنے موبائل پر بھی چلا سکیں…

اب آپ ایک نمبر کا واٹس ایپ اکاونٹ ایک سے زائد فون پر بھی چلا سکیں گے۔ واٹس…

2 ہفتے

خیبرپختونخوا میں آٹا بحران شدت اختیار کرنے لگا

پشاور۔ خیبرپختونخوا میں آٹے کی قیمت میں پچھلے دو دنوں میں 500 روپے کا اضافہ ہو گیا۔ اب…

4 ہفتے

پاکستانی آموں کی برآمد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

لاہور۔ آموں کو پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے۔ پاکستان آموں کے حوالے سے خوش قسمت ملک ہے۔…

2 مہینے
پاکستانی آموں کی برآمد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

نان بائیوں کیلئے گیس کا پرانا ٹیرف بحال

لاہور۔ گیس کے ٹیرف میں 70 اضافے ہوتے ہی نان بائیوں نے روٹی اور نان کی قیمتیں بڑھانے…

2 مہینے
نان بائیوں کیلئے گیس کا پرانا ٹیرف بحال

تازہ ترین

بارودی سرنگ دھماکا ، 3 فوجی شہید

شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے 3 پاک فوج کے جوان شہید جبکہ 1 کے زخمی…

21 منٹ
نوشہرہ میں بم ناکارہ بنانا پولیس اہلکاروں کو مہنگا پڑ گیا

وفاقی وزراء جنہوں نے نواز شریف کے بیرون ملک جانے کے خلاف…

وفاقی کابینہ نے نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت تو دی مگر جن وزراء نے…

3 گھنٹے

بچوں سے زیادتی کرنے والے گینگ کا سربراہ سرکاری آفسر نکلا

راولپنڈی پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جو بچوں کے ساتھ زیادتی کی لائیو ویڈیو…

3 گھنٹے

ذمہ دار کون، کاٹنے والا کتا یا حکمران

سابق وزیراعظم نواز شریف کو بیرون ملک علاج کے لیئے جانا چاہیے یا نہیں، ملک بھر میں اس…

4 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے