بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-May-2019

وزیراعظم کا رینالہ خورد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کا سنگ بنیاد

63 Views 0 3 ہفتے
وزیراعظم کا رینالہ خورد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کا سنگ بنیاد
Posted at 4 مئی-2019

رینالہ خورد۔ وزیراعظم پاکستان نے اقتدار میں آنے سے پہلے پاکسانیوں کو ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر بنا کر دینے کا وعدہ کیا تھا۔ پچھلے آٹھ ماہ کے دوران آسمانوں کو چھوتی مہنگائی اور معاشی مسائل میں یہ دونوں منصوبے پس منظر میں چلے گئے۔

اپوزیشن بار بار تنقید کر کے انہیں دونوں وعدے یاد دلاتی۔ اب وزیراعظم نے رینالہ خورد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کا باقاعدہ سنگ بنیاد رکھ کر مخالفین کے منہ بند کر دئیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ انشاء اللہ پانچ سال میں 50 لاکھ گھر بنا کر دکھائیں گے۔ جس معاشرے میں احساس نہ ہو وہ کبھی آگے نہیں بڑھتا۔

پانچ سال میں 50 لاکھ گھر بنا کر دکھائیں گے

حکومتیں اپنے عوام کی ضروریات پورا کرتی ہیں۔ انہوں نے پچھلی حکومتوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان حکومتوں نے آسان کام جبکہ ہم مشکل کام کر رہے ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعلٰی پنجاب عثمان بزدار بھی ہمراہ تھے۔ قبل ازیں صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے کہا کہ وزیراعظم نے ہاؤسنگ سکیم کا اعلان کیا تو مخالفین نے اس کا مذاق اڑایا۔

جس معاشرے میں احساس نہ ہو کبھی آگے نہیں بڑھتا

ماضی کی حکومتوں نے جعلی ہاؤسنگ سکیمیں بنائیں۔ ان کی نیت اچھی ہوتی تو غریبوں کو چھت فراہم کرتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہدا کی فیملیز کیلئے ہاؤسنگ سکیم میں 20، 20 گھر رکھے ہیں۔ عنقریب 10 شہروں میں ڈیڑھ لاکھ گھروں کی تعمیر شروع کریں گے۔ ہر ہاؤسنگ منصوبے میں 3 اور 5 مرلہ گھروں کی تعمیر ضروری ہو گی۔

متعلقہ خبریں

فلمسٹار سنی دیول، ہیمامالنی اور کرکٹر گوتم گھمبیر…

نئی دہلی۔ بھارتی لوک سبھا کے انتخابات کے نتائج سامنے آ چکے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی…

13 گھنٹے
فلمسٹار سنی دیول، ہیمامالنی اور کرکٹر گوتم گھمبیر بھی جیت گئے

رواں ہفتے کے آخر میں مزید گرمی کی…

کراچی۔ شہر قائد کراچی میں محکمہ موسمیات نے ایک مرتبہ پھر ہیٹ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ رواں…

14 گھنٹے
رواں ہفتے کے آخر میں مزید گرمی کی پیش گوئی

یونس ڈھاگہ کی جگہ نوید کامران سیکرٹری خزانہ…

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان کی معاشی ٹیم میں تبدیلیوں کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ پہلے پی ٹی…

15 گھنٹے
یونس ڈھاگہ کی جگہ نوید کامران سیکرٹری خزانہ بن گئے

پنجاب پولیس میں پھر سیاسی مداخلت شروع

لاہور۔ پنجاب پولیس میں ایک مرتبہ پھر سیاسی مداخلت شروع ہو گئی ہے۔ پاک پتن واقعہ کے بعد…

15 گھنٹے
ایس ایچ او کی تھانے میں چیخ و پکار کہ یہ میرے ساتھ زیادتی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے