بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

21-August-2019

میٹروبس کی لاگت پر ن لیگ کا دعویٰ درست نکلا

361 Views 0 3 مہینے
میٹروبس کی لاگت پر ن لیگ کا دعویٰ درست نکلا
Posted at 14 مئی-2019

لاہور۔ میٹروبس لاہور منصوبہ سابق حکومت کا ایک بڑا مگر متنازع منصوبہ ہے۔ پی ٹی آئی کا دعویٰ تھا کہ اس منصوبے میں بھاری کرپشن کی گئی۔ اس منصوبے کو لیکر سابق وزیراعلٰی شہباز شریف پر کڑی تنقید کی جاتی مگر اس کے جواب میں ان کا ایک ہی جواب ہوتا تھا کہ ایک تھیلے کی کرپشن ثابت ہو جائے تو استعفٰی دے دوں گا۔


پشاور میٹروبس منصوبہ 86 ارب لاگت پہنچنے کے باوجود مکمل نہیں ہو سکا

دوسری جانب پشاور میٹروبس منصوبہ 15 ارب روپے کی لاگت سے شروع ہوا مگر 86 ارب لاگت پہنچنے کے باوجود ابھی تک مکمل نہیں ہو سکا۔ یہ کڑوا سچ مگر ایک حقیقت ہے کہ لاہور میٹروبس منصوبے کے حوالے سے مسلم لیگ کو اخلاقی فتح ہوئی ہے۔

لاہورمیٹروبس منصوبے کا تخمینہ 30 ارب روپے تھا

اس منصوبے پر لاگت سے متعلق آڈیٹر جنرل کی رپورٹ پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو کے اجلاس میں پیش کر دی گئی۔ اس رپورٹ کے مطابق منصوبے پر 29 ارب 86 کروڑ روپے لاگت آئی۔ یوں لاہور میٹروبس منصوبے کی لاگت کے حوالے سے پی ٹی آئی کے دعوے متضاد ثابت ہوئے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو کے چیئرمین حکومتی رکن سید یاور عباس بخاری ہیں۔ رپورٹ کے مطابق لاہورمیٹروبس منصوبے کا تخمینہ 30 ارب روپے سے زائد رکھا گیا تھا تاہم اس کی تکمیل پر 30 ارب روپے سے کم لاگت آئی۔ یوں مسلم لیگ کا میٹروبس پراجیکٹ کی لاگت کا دعویٰ سچ ثابت ہوا۔

متعلقہ خبریں

میٹروبس کے کرائے بھی بڑھ گئے

لاہور۔ پی ٹی آئی نے اقتدار سنبھالا تو عوام کو خوشخبری سنائی کہ اب دودھ اور شہد کی…

3 گھنٹے

حکومت کا ڈالر سرٹیفکیٹس متعارف کرانے کا فیصلہ

کراچی۔ وفاقی بجٹ میں تاجروں پر بھاری ٹیکس لگانے اور آئی ایم ایف کے پروگرام میں جانے کے…

1 دن
حکومت کا ڈالر سرٹیفکیٹس متعارف کرانے کا فیصلہ

سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈکس 30 ہزار کی…

کراچی۔ پی ٹی آئی کی حکومت آنے کے بعد سٹاک مارکیٹ میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی…

1 دن
سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈکس 30 ہزار کی سطح عبور کر گیا

ایف اے ٹی ایف کا اینٹی منی لانڈرنگ…

اسلام آباد۔ ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کئے جانے کی…

2 دن
ایف اے ٹی ایف کا اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کو فنڈنگ سے روکنے پر زور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے