بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

18-July-2019

عمران خان کی ایک کال اور ڈالر نیچے

258 Views 0 2 مہینے
Posted at 15 مئی-2019

ڈالر کے ایک روز میں ہی پر کٹ گئے، جس رفتار سے اوپر گیا تھا وزیراعظم عمران خان کے ایکشن لینے کے بعد اسی رفتار سے نیچے آ گیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 144 روپے ہو گئی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اسلام آباد میں کرنسی ریٹ کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس کے بعد ایک کمیٹی تشکیل دی گئی۔چیئرمین کرنسی ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن ملک بوستان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشنز کے نمائندگان نے ملاقات کی۔ وزیراعظم کی جانب سے یقین دہانی کے بعد ڈالر کی قیمت 2 روپے 25 پیسے کم کر دی گئی۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے، ڈی جی انٹیلی جنس بیورو، چیئرمین ایف بی آر اور گورنر اسٹیٹ بینک میں شریک تھے۔

آئی ایم ایف سے روپے کی قدر کم کرنے پر بات نہیں ہوئی

ملک بوستان کا کہنا تھا کہ ائی ایم ایف کے ساتھ روپے کی قدر کم کرنے کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی صرف افواہوں پر ہیں ڈالر کی قیمت بڑھا دی گئی۔ مگر اب جو کمیٹی بنائی گئی ہے وہ ان تمام کرنسی ایکسچینج کے خلاف ایکشن لے گئی جو ڈالر کی قیمت بڑھ آئیں گے۔

دوسری جانب انٹر بینک میں روپے کی قیمت مستحکم رہیں جہاں ڈالر 141 روپے 39 پیسے میں ہی فروخت ہوا۔

ملک بوستان نے واضح کیا کہ کرنسی ایکسچینج ایسوسی ایشن چھے سے 7ارب ڈالرز باہر سے لا سکتی ہیں اور اگر حالات زیادہ خراب ہو تو سات سے آٹھ ارب ڈالرز تک بھی لائے جا سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

حکومت اب آسان قرض دے گی۔ طریقہ کار…

نوجوان بلخصوص 21 سے 45 برس عمر کے افراد کے حکومت نے آسان قرض دینے کے طریقے کار…

1 دن

گاڑی میں گائے کیسے بٹھائی

مظفر گڑھ۔ چوریاں تو دنیا بھر میں ہوتی ہیں مگر ہمارے ہاں اس کیلئے کیسے کیسے اور نت…

1 دن
گاڑی میں گائے کیسے بٹھائی

مانیٹری پالیسی میں شرح سود کیوں بڑھایا گیا؟

کراچی۔ آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کے بعد روپے کی قدر میں کمی اور ڈالر کی اونچی…

2 دن
مانیٹری پالیسی میں شرح سود کیوں بڑھایا گیا؟

ڈالر کی نئی قیمت آپ کے ہوش اڑا…

کراچی۔ آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کے بعد ڈالر کی پرواز کو پر لگ گئے تھے مگر…

3 دن
ڈالر کی نئی قیمتی آپ کے ہوش اڑا دے گ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے