بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

22-July-2019

شیخ رشید نے سیاست کو کب خیرباد کہنا ہے بتا دیا

248 Views 0 3 مہینے
شیخ رشید نے سیاست کو کب خیرباد کہنا ہے بتا دیا
Posted at 4 مئی-2019

راولپنڈی۔ لال حویلی کے باسی اور راولپنڈی کی سیاست کے بے تاج بادشاہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پہلی مرتبہ سیاست کو کب چھوڑنا ہے بتا دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چوروں اور لٹیروں نے آدھی سے کم قیمت والے انجن ایک ایک ارب روپے میں لئے۔

ایم ایل ون اور نالہ لئی منصوبے مکمل کرانے کے بعد رخصت لے لوں گا

ملکی خزانے کو بڑی بیدردی سے لوٹاگیا۔ ایم ایل ون اور نالہ لئی منصوبے مکمل کرانے کے بعد سیاست سے رخصت لے لوں گا۔ راولپنڈی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ مال بردار گاڑیوں میں اضافہ کر رہے ہیں۔

ریلوے تیز رفتار ترقی کرنیوالا ادارہ بنے گا

پورے یقین سے کہتا ہوں کہ ریلوے تیز رفتار ترقی کرنیوالا ادارہ بنے گا۔ ماضی میں ریلوے پر کوئی پیسہ خرچ نہیں کیا گیا حالانکہ یہ غریبوں کا چولہا گرم رکھنے والا ادارہ ہے۔ ریلوے کا پہیہ چلے گا تو ملک خوشخال ہو گا۔ کرپٹ مافیا ریلوے کے ذریعے تیل کی ترسیل میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ دورہ چین کے موقع پر بیلٹ اینڈ روڈ فورم کی تقریب کے دوران ایم ایل ون پر دستخط کر دئیے ہیں۔ میں نے جو وعدے کئے اللہ کے فضل سے پورے کر رہا ہوں۔

آٹھ ماہ میں 30 ٹرینیں چلائی ہیں۔ موجودہ حکومت کو بے شمار مسائل ورثے میں ملے ہیں۔ ریلوے ملازمین سے کہا ہے کہ ریلوے کو ٹریک پر لانے تک آرام حرام ہے۔

متعلقہ خبریں

طالبان کو جنگ بندی پر راضی کرنے کیلئے…

اسلام آباد۔ اگلے سال امریکہ کا صدارتی انتخاب ہونے جا رہاہے۔ صدر ٹرمپ دوسری ٹرم کیلئے امریکی صدر…

6 گھنٹے
طالبان کو جنگ بندی پر راضی کرنے کیلئے امریکہ پاکستان کے کردار کا خواہش مند

ایف بی آر کو جولائی کے پہلے تین…

کراچی۔ آئی ایم ایف کی منظوری اور وفاقی بجٹ کی منظوری کے بعد ہر پاکستان کو ٹیکس نیٹ…

7 گھنٹے
ایف بی آر کو جولائی کے پہلے تین ہفتوں میں 181 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں

اے این ایف نے پیٹ میں منشیات چھپا…

لاہور۔ اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر بروقت کارروائی۔ اس کارروائی کے دوران ایک…

8 گھنٹے
اے این ایف نے پیٹ میں منشیات چھپا کر دوحہ لے جانیوالے ملزم کو گرفتار کر لیا

پی سی بی اور سری لنکا کرکٹ بورڈ…

لاہور۔ 2007ء میں سری لنکا کے دورہ پاکستان کے آخری لاہور ٹیسٹ میں قذافی سٹیڈیم آتے ہوئے سری…

9 گھنٹے
پی سی بی اور سری لنکا کرکٹ بورڈ کے درمیان رابطہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے