بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

22-November-2019

زائد قیمت ڈالر فروخت کرنیوالی کمپنیوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

Tariq Tariq
485 Views 0 6 مہینے
Posted at 16 مئی-2019

اسلام آباد۔ آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کے بعد یہ افواہیں تیزی سے گردش کر رہی تھیں کہ اب ڈالر فروخت کرنیوالی ایکسچینج کمپنیاں فری مارکیٹ کے تحت ڈالر کی قیمتیں بڑھانے میں آزاد ہوں گی یعنی ان کو ڈالر کی قیمتیں بڑھانے کا لائسنس مل جائے گی۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید تیزی دیکھنے میں آئے گی مگر وفاقی حکومت نے اوپن مارکیٹ میں ڈالر دو روپے مہنگا ہونے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے مارکیٹ سے زائد قیمت میں ڈالر فروخت کرنیوالی کمپنیوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر دو روپے مہنگا ہونے کا نوٹس

اس فیصلے کے نتیجے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر دو روپے کمی سے دوبارہ پرانی قیمت پر آ گیا ہے۔ ڈالر کی قیمت کو مستحکم رکھنے کیلئے وزیراعظم کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس بھی ہوا جس میں چیئرمین ایف بی آر، گورنر اسٹیٹ بنک، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی آئی بی اور سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے وفود نے شرکت کی۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 143 روپے 50 پیسے جبکہ قیمت فروخت 144 روپے ہے

اجلاس میں نئی ایمنسٹی سکیم کے تحت اثاثے ڈیکلیئر نہ کرنیوالوں کیخلاف آہنی ہاتھ سے نمٹنے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایاگیا کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 143 روپے 50 پیسے جبکہ قیمت فروخت 144 روپے ہے۔ اسی طرح سعودی ریال کی قیمت خرید 38 روپے 20 پیسے، قیمت فروخت 38 روپے 35 پیسے ہے۔

واضح رہے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کرنسی کی طے شدہ قیمت سے انحراف کرنیوالی کمپنی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ مارکیٹ سے زائد قیمت ڈالر فروخت کرنیوالی ایکسچینج کمپنیاں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گی۔

متعلقہ خبریں

قومی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف 240 پر ڈھیر

آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی 240 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ اسد شفیق کے…

1 دن

وائی فائی چرانے پر باپ بیٹے کو قتل کرنے والا ملزم کراچی…

کراچی میں وائی فائی کا پاسورڈ (کوڈ) چرانے پر باپ بیٹے کو مبینہ طور پر قتل کرنے والا…

3 دن

کراچی پولیس انسپکٹر ڈکیتی کرتا پکڑا گیا

کراچی میں ایک اعلیٰ پولیس آفسر ڈکیتی اور دیگر جرائم کے الزام میں پکڑا گیا۔ کراچی پولیس سے…

5 دن

کشمیری خواتین تنگ آ چکی، عملی کام کریں۔ کشمیری رہنما کا عمران…

کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے وزیراعظم عمران خان کو ایک خط لکھا ہے،…

1 ہفتہ

تازہ ترین

سونا نہ پیسے ، چور کتابیں چرا گیا

ملتان میں چوری کی انوکھی واردات ، چور نے پیسے نہیں کتابیں چرا لی۔ تفصیلات کے مطابق آدھی…

4 گھنٹے
سونا نا پیسے ، چور کتابیں چرا گیا

جہاز کو دیکھتے ہی نواز شریف کی طبعت ٹھیک ہو گئی۔ عمران…

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو جہاز پر چڑھتے دیکھا تو لگا کہ نواز…

32 منٹ

قتل کے ملزم کو مخالفین نے جڑانوالہ عدالت میں مار ڈالا

فیصل آباد کے قریب جڑانوالہ میں پولیس حراست میں پیشی پر آئے ملزم کو مخالفین نے عدالت کے…

20 منٹ

چین سی پیک سے پاکستان کی اکانامی تباہ کر دے گا۔ امریکہ

امریکہ نے کھلے لفظوں میں پاک چین کے سی پیک منصوبوں کی مخالفت کر دی۔ امریکہ نے پاکستان…

33 منٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے