بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

22-July-2019

انٹر بنک میں ڈالر پانچ روپے 60 پیسے مزید مہنگا

230 Views 0 2 مہینے
انٹر بنک میں ڈالر پانچ روپے 60 پیسے مزید مہنگا
Posted at 16 مئی-2019

لاہور۔ آئی ایم ایف سے معاہدے اور پاکستان کے بیرونی قرضوں میں اضافے کے اثرات ڈالر کے ریٹ اور ملکی معیشت پر واضح نظر آنے لگے ہیں۔ کل ڈالر کی قیمت میں دو روپے اضافے کا وزیراعظم نے سختی سے نوٹس لیا تھا جس پر وزیراعظم کی ایک فون کال پر ڈالر دوبارہ پرانی قیمت پر آ گیا تھا۔

Courtesy Dawn News

ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 147 روپے پر جا پہنچا

توقع یہی تھی کہ ڈالر کی قیمت مستحکم رہے گی مگر آج انٹربنک ڈالر کی قیمت 5 روپے 60 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 3 روپے بڑھ گئی۔ یوں اونچی اڑان کے باعث ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 147 روپے پر جا پہنچا۔

انٹربنک میں ڈالر 5 روپے 60 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 3 روپے اضافے سے دونوں ریٹ برابر

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی کا رجحان ہے۔ آج دوپہر تک سٹاک مارکیٹ میں مزید 430 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔ 100 انڈیکس 33 ہزار 861 پوائنٹس کم سطح پر آ گیا جو پچھلے ڈیڑھ سال کے دوران سب سے کم سطح ہے۔ آج انٹربنک میں ڈالر 5 روپے 60 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 3 روپے اضافے سے دونوں ریٹ برابر ہو کر 147 کی بلند ترین سطح پر آ گئے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق غیر ملکی قرضہ بڑھنے اور آئی ایم ایف معاہدے سے روپیہ پر دباؤ بڑھا ہے جس کے باعث ڈالر کی قیمت میں مزید اضافے کا خدشہ ہے جبکہ ملکی کرنسی کی بھی مزید توقع ہے۔

متعلقہ خبریں

طالبان کو جنگ بندی پر راضی کرنے کیلئے…

اسلام آباد۔ اگلے سال امریکہ کا صدارتی انتخاب ہونے جا رہاہے۔ صدر ٹرمپ دوسری ٹرم کیلئے امریکی صدر…

6 گھنٹے
طالبان کو جنگ بندی پر راضی کرنے کیلئے امریکہ پاکستان کے کردار کا خواہش مند

ایف بی آر کو جولائی کے پہلے تین…

کراچی۔ آئی ایم ایف کی منظوری اور وفاقی بجٹ کی منظوری کے بعد ہر پاکستان کو ٹیکس نیٹ…

7 گھنٹے
ایف بی آر کو جولائی کے پہلے تین ہفتوں میں 181 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں

مون سون بارشوں کی وجہ سے دریاؤں کے…

مظفر آباد۔ مون سون کا آغاز ہوتے ہی آزاد کشمیر کے دریاؤں میں ابال آنا شروع ہو جاتا…

8 گھنٹے
مون سون بارشوں کی وجہ سے دریاؤں کے کنارے رہنے والے کشمیری رہائشیوں کیلئے وا رننگ

چیئرمین سینیٹ نہ بنایا تھا اور نہ اب…

اسلام آباد۔ سابق صدر آصف زرداری کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ زبان کے پکے ہیں۔ شاید…

8 گھنٹے
چیئرمین سینیٹ نہ بنایا تھا اور نہ اب اتار رہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے