بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-May-2019

اسکا مقصد ریونیو جمع کرنا نہیں معیشت چلانا ہے۔ مشیر خزانہ

71 Views 0 6 دن
اسکا مقصد ریونیو جمع کرنا نہیں معیشت چلانا ہے۔ مشیر خزانہ
Posted at 14 مئی-2019

اسلام آباد۔ پاکستانی معیشت آج جتنی تباہی سے دوچار ہے۔ اس کا عام آدمی کو اندازہ ہی نہیں ہے۔ ان دگرگوں حالات سے نکلنے کیلئے سخت مالیاتی پالیسی لاگو کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی معاشی ٹیم نے تلخ فیصلے لینا شروع کر دئیے ہیں حالانکہ ماضی میں وہ خود ان فیصلوں کی نفی کرتے رہے ہیں۔

آج وفاقی کابینہ نے نئی ایمنسٹی سکیم کی منظوری دے دی ہے۔ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے عوام کو خبردارکہتے ہوئے اس ایمنسی سکیم کو آخری موقع کہا ہے۔ چیئرمین ایف بی آر کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کا کہ اس سکیم میں ہر پاکستانی حصہ لے سکتا ہے لیکن ارکان پارلیمنٹ، سرکاری عہدہ رکھنے والوں اور انکے اہل خانہ پر پابندی ہو گی۔

آج اثاثے ظاہر کرنے کی سکیم کا اہم فیصلے کرتے ہوئے 30 جون تک اس میں شامل ہونے کا موقع دیا گیا ہے۔ اس سکیم کا فلسفہ کاروباری حوصلہ افزائی ہے ریونیو جمع کرنا نہیں بلکہ معیشت چلانا ہے۔ یہ آخری موقع ہے اس سکیم سے فائدہ اٹھا لیا جائے۔ انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پچھلے پانچ سالوں میں ملکی ایکسپورٹ میں ایک فیصد بھی اضافہ نہیں ہوا۔

تمام سیکٹرز پر 4 فیصد ٹیکس دینا ہو گا

کابینہ نے چیئرمین ایف بی آر کو ٹیکس اکٹھا کرنے کا مکمل اختیار دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے اندر اور باہر تمام اثاثے ظاہر کئے جا سکیں گے لیکن شرط یہ ہے کہ وہ کسی بنک اکاونٹ میں رکھے جائیں۔ رئیل اسٹیٹ کے علاوہ تمام سیکٹرز پر 4 فیصد ٹیکس دینا ہو گا۔ بیرون ملک اثاثے رکھنے والے 4 کے بجائے 6 فیصد ٹیکس ادا کریں گے۔

بیرون ملک اثاثے رکھنے والے 6 فیصد ٹیکس ادا کریں گے

انہوں نے کہا کہ ایمنسٹی سکیم پاکستان کے فائدے میں کر رہے ہیں۔ بے نامی اکاؤنٹس اور جائیداد اس سکیم کے تحت قانونی بنائے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ کئی ماہ سے مذاکرات چل رہے تھے جو خوش اسلوبی سے طے پا گئے ہیں۔ ب

احساس پروگرام کا بجٹ 100 سے 180 روپے کیا جا رہا ہے

جلی کی قیمت اگر بڑھی بھی تو 300یونٹس والے متاثر نہیں ہوں گے۔ احساس پروگرام کا بجٹ 100 سے 180 روپے کیا جا رہا ہے۔ ایمنسٹی سکیم کا فلسفہ لوگوں کو ڈرانا دھمکانا نہیں بلکہ معیشت کا پہیہ چلانا ہے۔

متعلقہ خبریں

اسٹیٹ بنک کا دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی…

کراچی۔ آئی ایم ایف کے پروگرام میں جانے کے بعد شرح سود میں اضافہ کی پیش گوئی کی…

5 گھنٹے
اسٹیٹ بنک کا دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان

ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر نے جلتی پر تیل…

شنگھائی۔ چین اورامریکہ کے درمیان بڑھتے ہوئے معاشی جنگ میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ چینی انڈسٹریز…

5 گھنٹے
ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر نے جلتی پر تیل کا کام کر

مسلمانوں کو چرچ میں رمضان کے دوران عبادت…

لندن۔ درہم کی ایک چرچ کی جانب سے مسلمانوں کیلئے رمضان المبارک میں عبادت کی اجازت دینے کے…

6 گھنٹے
مسلمانوں کو چرچ میں رمضان کے دوران عبادت کی اجازت دیکر فیصلہ واپس لے لیا

گاڑیوں میں سیفٹی بیگ نصب کرنے کا مطالبہ

لاہور۔ ہمارے پنجاب اسمبلی کے کئی اراکین ایسے ہیں جنہیں خیر سے کبھی تقریر کرنے کی توفیق نہیں…

7 گھنٹے
گاڑیوں میں سیفٹی بیگ نصب کرنے کا مطالب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے