بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-May-2019

اسٹیٹ بنک نے تیر بہدف نسخہ بتا دیا

96 Views 0 5 دن
اسٹیٹ بنک نے تیر بہدف نسخہ بتا دیا
Posted at 15 مئی-2019

لاہور۔ عید الفطر پر نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کرنا ہے۔ اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے تیر بہدف نسخہ بنا دیا۔ عید الفطر پر نوٹ حاصل کرنا ہر شہری کی خواہش ہوتی ہے۔ ماضی میں نئے نوٹ صرف بنکوں کو ہی جاری ہوتے تھے جو اپنے پسندیدہ کلائنٹس کو ہی نئے نوٹ دیتے تھے۔

اس پیش کش سے صارفین 20 سے اکتیس مئی تک فائدہ اٹھا سکیں گے

بیچارہ عام آدمی نئے نوٹوں سے محروم رہ جاتا تھا۔ اب اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے عیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ کیلئے ایس ایم ایس سروس دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس پیش کش سے صارفین 20 سے اکتیس مئی تک فائدہ اٹھا سکیں گے۔

ایک شناختی کارڈ نمبر اور موبائل نمبر کو صرف ایک ہی مرتبہ استعمال کیا جا سکے گا

نئے کرنسی نوٹ ملک کی ایک سو بیالیس شہروں میں سترہ سو کمرشل بنک برانچز کے ساتھ ساتھ آن لائن بینکنگ کے ذریعے بھی دستیاب ہوں گے۔ نئے نوٹوں کیلئے ایس ایم ایس پر صارفین کو اپنے شناختی کار نمبر کے ساتھ ساتھ بنک برانچ آئی ڈی نمبر 8877 پر ایس ایم ایس کرنا ہو گا۔ بعد ازاں صارف کو بنک کی جانب سے ٹرانزیکشن نمبر ایس ایم ایس کے ذریعے بھیجا جائیگا۔

اس کے ساتھ بنک کا پتہ اور تاریخ دی جائے گی تاکہ نئے نوٹ حاصل کئے جا سکیں۔ نوٹ لینے کیلئے صارف کو اپنا اصلی شناختی کارڈ یا اسمارٹ کارڈ اور 8877 سے موصول ہونیوالے کوڈ بھی ہمراہ لانا ہو گا۔ واضح رہے ایک شناختی کارڈ نمبر اور موبائل نمبر کو صرف ایک ہی مرتبہ استعمال کیا جا سکے گا۔ ایک آئی ڈی کارڈ نمبر کو مختلف موبائل نمبروں سے استعمال کرنے پر ٹرانزیکشن کوڈ جاری نہیں ہو گا۔

متعلقہ خبریں

ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر نے جلتی پر تیل…

شنگھائی۔ چین اورامریکہ کے درمیان بڑھتے ہوئے معاشی جنگ میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ چینی انڈسٹریز…

5 گھنٹے
ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر نے جلتی پر تیل کا کام کر

مسلمانوں کو چرچ میں رمضان کے دوران عبادت…

لندن۔ درہم کی ایک چرچ کی جانب سے مسلمانوں کیلئے رمضان المبارک میں عبادت کی اجازت دینے کے…

6 گھنٹے
مسلمانوں کو چرچ میں رمضان کے دوران عبادت کی اجازت دیکر فیصلہ واپس لے لیا

گاڑیوں میں سیفٹی بیگ نصب کرنے کا مطالبہ

لاہور۔ ہمارے پنجاب اسمبلی کے کئی اراکین ایسے ہیں جنہیں خیر سے کبھی تقریر کرنے کی توفیق نہیں…

7 گھنٹے
گاڑیوں میں سیفٹی بیگ نصب کرنے کا مطالب

اورنج ٹرین منصوبہ ہنوز مکمل نہ ہو سکا

لاہور۔ لاہور کا میگا پراجیکٹ اورنج لائن منصوبہ سابق حکومت کے دور میں مطلوبہ مدت کے اندر مکمل…

7 گھنٹے
اورنج ٹرین منصوبہ ہنوز مکمل نہ ہو سکا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے