بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

19-September-2019

تبدیلی سرکار نے چینی سے مٹھاس نکال دی

92 Views 0 2 ہفتے
bonazcapital.com
Posted at 5 ستمبر-2019

موجودہ حکومت سے مہنگائی کا جن قابو میں نہیں آرہا ۔ آئے روز ضرورت خوردونوش میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ تبدیلی سرکار کی جانب سے چینی کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ چینی کے ساتھ ساتھ خشک دودھ ، چائے کی پتی اور گرم مصالحہ جات کی قیمت بھی دوگنی کر دی گئی ہیں ۔

وفاقی ادارہ شماریات نے ایک سال کے دوران ہونے والے مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ ایک سال کے دوران ایک کلو چینی 20 روپے مہنگی ہوئی ہے جبکہ ڈھائی کلو کولنگ آئل 82 روپے ، 10 کلو گندم 29 روپے ، اور 10 کلو آٹا کا تھیلا 39 روپے مہنگا ہوا ہے۔

دستاویزات کے مطابق ایک کلو بکرے کے گوشت میں 84 روپے جبکہ گائے کے گوشت میں 45 روپے اضافہ کیا گیا ہے اور یہی حال برائلر مرغی کے ساتھ ہے ۔ ایک کلو زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی 61 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے ۔

عمران خان کی حکومت نے دال بھی غریبوں کی پہنچ سے دور کر دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق دال چنا 13 روپے ، دال ماش 34 روپے ، دال مسور 12 اور دال مونگ 57 روپے مہنگی کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

مولانا کے دھرنے میں شریک نہیں ہوں گے، شہباز کی مقتدر حلقوں…

لاہور۔ پاکستان کی سیاست آج کل شدید الجھاؤ کا شکار ہے۔ عام آدمی کنفیوژن کا شکار ہے کہ…

1 دن
مولانا کے دھرنے میں شریک نہیں ہوں گے، شہباز کی مقتدر حلقوں کو یقین دہانی

عمران خان نے گاڑیوں پر اون رقم ختم کرنے کا اعلان کردیا

وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں ہر طرح کی گاڑیوں سے اون رقم (اضافی رقم ) ختم…

2 دن

سعودی آئل فیلڈ پر حملوں کا خمیازہ، اب پوری دنیا بھگتے گی

واشنگٹن۔ سعودی آئل فیلڈ آرامکو پر نامعلوم ڈرون حملے کا خمیازہ پوری دنیا کو بھگتنا پڑے گا۔ عالمی…

3 دن
سعودی آئل فیلڈ پر حملوں کا خمیازہ، اب پوری دنیا بھگتے گی

پاکستانی سالانہ 50کروڑ ڈالر کی صرف چائے پی جاتے ہیں

اسلام آباد۔ پاکستان ایک زرعی ملک ہے۔ اس کا بڑی حد تک انحصار زرعی اجناس پر ہے۔ بدقسمتی…

3 دن
پاکستانی سالانہ 50کروڑ ڈالر کی صرف چائے پی جاتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے