بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

19-September-2019

سعودیہ کا پاکستان میں پیٹروکیمیکل ریفائنری لگانے کا اعلان

91 Views 0 2 ہفتے
سعودیہ کا پاکستان میں پیٹروکیمیکل ریفائنری لگانے کا اعلان
Posted at 8 ستمبر-2019

اسلام آباد۔ سعودی عرب پاکستان کا دیرینہ برادر اسلامی ملک ہے جس نے مشکل کی ہر گھڑی میں ہماری مدد کی۔ خواہ یہ مشکلات معاشی ہوں یا تیل کی فراہمی کی ہوں۔ سعودی عرب نے ہمیشہ ایک بھائی کا کردار ادا کیا۔ رواں سال سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے دوران 20 ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا گیا۔

Courtesy Twitter

پیٹروکیمیکل ریفائنری منصوبہ بلوچستان میں لگایا جائیگا

اب پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ہے کہ سعودیہ کی جانب سے پاکستان میں پٹروکیمیکل انڈسٹری لگانے کا باقاعدہ اعلان سامنے آ گیا ہے۔ سعودی ولی عہد نے پاکستان کو سرمایہ کاری کے معاہدوں پر عمل درآمد کو تیز بنانے کی یقین دہانی کرا دی۔ اس بات کا اعلان وزیر توانائی کی سربراہی میں دورہ سعودی عرب کے دوران کیا گیا۔

سعودی وفد نے مشیر تجارت رزاق داؤد سے ملاقات کی۔ دونوں ممالک کے وفود کی جانب سے بیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ سعودیہ کی جانب سے سرمایہ کاری کے معاہدوں پر عمل درآمد کو تیز بنانے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔ اب پاکستان میں پیٹروکیمیکل ریفائنری کا منصوبہ ایک حقیقت بننے جا رہا ہے جو بلوچستان میں لگایا جائیگا۔

اس منصوبے کا اعلان ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے موقع پر کیاگیا۔۔ پاکستانی وفد نے سعودیہ وفد کو بتایا کہ ہمارے ہاں توانائی سیکٹر میں بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ اس سیکٹر میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری بے حد سود مند ہو سکتی ہے۔ دونوں وفود کے درمیان پاک سعودی سپریم کوارڈینیشن کونسل کا اجلاس بھی جلد بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

مولانا کے دھرنے میں شریک نہیں ہوں گے، شہباز کی مقتدر حلقوں…

لاہور۔ پاکستان کی سیاست آج کل شدید الجھاؤ کا شکار ہے۔ عام آدمی کنفیوژن کا شکار ہے کہ…

1 دن
مولانا کے دھرنے میں شریک نہیں ہوں گے، شہباز کی مقتدر حلقوں کو یقین دہانی

عمران خان نے گاڑیوں پر اون رقم ختم کرنے کا اعلان کردیا

وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں ہر طرح کی گاڑیوں سے اون رقم (اضافی رقم ) ختم…

2 دن

سعودی آئل فیلڈ پر حملوں کا خمیازہ، اب پوری دنیا بھگتے گی

واشنگٹن۔ سعودی آئل فیلڈ آرامکو پر نامعلوم ڈرون حملے کا خمیازہ پوری دنیا کو بھگتنا پڑے گا۔ عالمی…

3 دن
سعودی آئل فیلڈ پر حملوں کا خمیازہ، اب پوری دنیا بھگتے گی

پاکستانی سالانہ 50کروڑ ڈالر کی صرف چائے پی جاتے ہیں

اسلام آباد۔ پاکستان ایک زرعی ملک ہے۔ اس کا بڑی حد تک انحصار زرعی اجناس پر ہے۔ بدقسمتی…

3 دن
پاکستانی سالانہ 50کروڑ ڈالر کی صرف چائے پی جاتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے