بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

21-October-2019

سعودی آئل فیلڈ پر حملوں کا خمیازہ، اب پوری دنیا بھگتے گی

Tariq Avatar
132 Views 0 1 مہینہ
سعودی آئل فیلڈ پر حملوں کا خمیازہ، اب پوری دنیا بھگتے گی
Samaa Tv
Posted at 16 ستمبر-2019

واشنگٹن۔ سعودی آئل فیلڈ آرامکو پر نامعلوم ڈرون حملے کا خمیازہ پوری دنیا کو بھگتنا پڑے گا۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں چار ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ امریکی خام تیل کی قیمت میں قریباً پونے گیارہ فیصد اضافہ ہو گیا۔ پچھلے کئی ماہ سے تیل کی عالمی قیمتیں بلند ترین سطح 71.95 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچیں۔

عالمی منڈی میں ٹریڈنگ کا آغاز ہوتے ہی خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 19 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ تیل کی عالمی قیمت کا دوسرا بڑا پیمانہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں بھی 15 فیصد اضافہ ہوا اور وہ 63.34 ڈالر تک پہنچ گئی۔

سعودی آئل فیلڈ پر حملوں کی وجہ سے تیل کی عالمی رسد میں بھی پانچ فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تاہم صدر ٹرمپ کی جانب سے امریکی ذخائر ریلیز کرنے پر قیمت میں تھوڑی کمی آئی۔ آرامکو آئل فیلڈ پر حملوں کے نتیجے میں آدھی سعودی آئل انڈسٹری بند ہو گئی۔

Courtesy Twitter

سعودیہ کی آدھی آئل انڈسٹری بند گئی

اسے دوبارہ آپریشنل کرنے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔ اس کا اثر لامحالہ تیل کی عالمی قیمتوں پر پڑے گا۔ سعودیہ کی آدھی آئل انڈسٹری بند ہونے پر دنیا کی مجموعی آئل کی فراہمی میں پانچ فیصد کمی واقع ہو گئی۔ رواں ماہ تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی ہونے پر سعودی کنگ شاہ سلمان نے سابق وزیر توانائی کو عہدے سے ہٹا کر اپنے صاحبزادے عبدالعزیز بن سلمان کو توانائی کا نیا وزیر مقرر کر دیا۔

نئے وزیر توانائی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے سوتیلے بھائی ہیں۔ سعودی عرب میں وزارت توانائی کو بڑی وزارتوں میں سے ایک کہا جاتا ہے۔ ادھر پاکستان میں بھی تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے کا فوری اثر پڑنے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں فوری 10 سے 12 روپے اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ملکی درآمدی بل بھی 80 کروڑ ڈالر بڑھ جائیگا

ملکی درآمدی بل بھی 80 کروڑ ڈالر بڑھ جائیگا۔ تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے کا ملکی اشیاء کی قیمتوں پر بھی اثر پڑے گا۔ اس کی وجہ سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان آنے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ خبریں

سبزیاں اور پھل عوام کی پہنچ سے باہر ہوگئے

لاہور۔ تبدیلی سرکار نے اقتدار میں آنے کے بعد عوام کیلئے دودھ اور شہد کی نہریں بہانے کے…

22 گھنٹے

اربوں کی منتقلی پر سوا لاکھ لوگوں کو نوٹسز

اسلام آباد۔ وفاقی بورڈ آف ریونیو نے 997 ارب کی بنکنگ ٹرانزیکشن کرنیوالے 115,223 غیر رجسٹرڈ افراد کو…

2 دن

ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو مزید چار ماہ گرے لسٹ…

اسلام آباد۔ فنانشل ٹاسک فورس نے آئندہ برس فروری تک پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا اعلان…

5 دن
ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو مزید چار ماہ گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ

بھارت خطے کا سب سے زیادہ غربت زدہ ملک بن گیا

نئی دہلی۔ گلوبل ہنگر انڈیکس (جی ایچ آئی) کے تازہ سروے میں بھارت غربت انڈیکس پر 102 ویں…

5 دن

تازہ ترین

کشمیریوں سے یک جہتی کیلئے پانچ کلومیٹر طویل جھنڈا مارچ

اسلام آباد۔ پانچ کلومیٹر لمبے طویل کشمیری پرچم کو اٹھائے ہزاروں پاکستانی مظاہرین نے وفاقی دارالحکومت کی سڑکوں…

13 منٹ

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی دفعہ 144 کی خلاف ورزی، مقدمہ…

فیصل آباد۔ پتنگ بازی ایک خونی کھیلہے جس پر پنجاب حکومت نے ایک دہائی سے زائد عرصہ سے…

40 منٹ

صلاح الدین کیس میں پولیس کو حافظ سعید کی وجہ سے معافی…

پولیس تشدد سے ہلاک ہونے والے ملزم صلاح الدین کے کیس میں پولیس اہلکاروں کو معافی مل گئی…

1 گھنٹہ

ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان

لاہور۔ چیف سلیکٹر مصباح الحق نے دورہ آسٹریلیا کیلئے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔…

2 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے