بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

22-November-2019

صارفین پرپھر 2 روپے 97 پیسے فی یونٹ اضافی بجلی بوجھ ڈالنے کا امکان

Tariq Tariq
61 Views 0 1 مہینہ
Facebook
Posted at 23 اکتوبر-2019

اسلام آباد۔ آئی ایم ایف کا دباؤ یامالی بوجھ سے چھٹکارا پانے کی تدبیریں۔ وفاقی حکومت نے ایک مرتبہ پھر عوام پر بجلی بم گرانے کا فیصلہ کر لیا۔ پاور ڈویژن ذرائع کا کہنا ہے کہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدد میں 2 روپے 97 پیسے بجلی کے نرخ میں اضافے کا امکان ہے۔ حیرت انگیز طور پر یہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مسلسل تیسرے مہینے کے دوران بجلی مہنگی کی جا رہی ہے۔

Courtesy FaceBook

حکومتی خزانے کو 40 ارب کا فائدہ ہو گا

اس اضافے سے حکومتی خزانے کو 40 ارب کا فائدہ ہو گا۔ پاور ڈویژن کے مطابق پچھلے ماہ ستمبر میں پانی سے 37 فیصد، مقامی گیس سے 12 فیصد اور ایل این جی سے 21 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ فرنس آئل سے بجلی کی پیداوار 81 کروڑ یونٹ ریکارڈ کی گئی۔ اس کی لاگت ساڑھے سولہ روپے فی یونٹ آئی۔ ایل این جی سے پیدا ہونیوالی بجلی کی لاگت 11 روپے 11 پیسے اور مقامی گیس سے پیدا ہونیوالی بجلی کی لاگت 7 روپے ریکارڈ کی گئی۔

پاور ڈویژن نے سابقہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین سے 6 ارب 96 کروڑ وصول کرنے کی بھی درخواست کی۔ نیپرا ذرائع کا کہنا ہے کہ اسے بجلی کے نرخوں میں مزید اضافے کی سمری مل چکی ہے مگر حتمی فیصلہ 30 اکتوبر کو کریں گے۔ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق لائف لائن، کے الیکٹرک اور زرعی صارفین پر نہیں ہو گا۔

واضح رہے تبدیلی سرکار کا دعویٰ تھا کہ وہ اقتدار میں آ کر غریب عوام پر بجلی، تیل، گیس اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کے بوجھ میں کمی کریں گے۔ 126 روزہ کنٹینر دھرنے کے دوران عمران خان کا دعویٰ تھا کہ اگر کوئی حکمران ایک روپیہ بجلی کی قیمت بڑھاتا ہے تو سمجھو وہ چور ہے۔ پی آئی ٹی نے اپنے 14 ماہ کے دوران نصف درجن سے زائد مرتبہ بجلی کی قیمتیں بڑھائی ہیں۔

متعلقہ خبریں

آئندہ سال پاکستانی ملازمین کی تنخواہوں میں کمی ہوگی

پاکستان میں ملازمین کی تنخواہیں آئندہ سال 2020 میں رواں سال کی نسبت کم ہوں گی۔ یہ رپورٹ…

1 ہفتہ

نوجوانوں کو روزگار دینے کا وعدہ پورا کرنے کا وقت آ گیا…

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک کی معشیت بہتر چکی ہے اب اگلا مرحلہ نوجوانوں کو…

1 ہفتہ

آئی ایم ایف نے پاکستان کو مذید قرض دینے کی منظوری دے…

وزیراعظم عمران خان کی معاشی ٹیم کا دعوی ہے کہ پاکستانی روپیہ مستحکم ہو رہا ہے۔ تجارتی خسارے…

2 ہفتے

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 46 کروڈ ڈالرز قرض ملنے کی…

انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ پاکستان کے مزاکرات آخری مراحل میں جاری ہیں۔ کامیابی کی…

2 ہفتے

تازہ ترین

امہ مسلمہ کا نیا ہیرو الیاس

https://www.youtube.com/watch?v=E-1_YA2pjdo قرآن کی بے حرمتی کرنے والی شخص کو مجمعے میں سبق سکھانے والے الیاس نامی نوجوان امہ…

5 گھنٹے
امہ مسلمہ کا نیا ہیرو الیاس

چینوٹ میں فرنیچر کا الگ شہر بنانے کا منصوبہ

پنجاب کے وزیر صنعت و تجارت میاں محمد اسلم اقبال نے خطے میں فرنیچر کی صنعت کو فروغ…

5 گھنٹے
چینوٹ میں فرنیچر کا الگ شہر بنانے کا منصوبہ

سونا نہ پیسے ، چور کتابیں چرا گیا

ملتان میں چوری کی انوکھی واردات ، چور نے پیسے نہیں کتابیں چرا لی۔ تفصیلات کے مطابق آدھی…

3 گھنٹے
سونا نا پیسے ، چور کتابیں چرا گیا

جہاز کو دیکھتے ہی نواز شریف کی طبعت ٹھیک ہو گئی۔ عمران…

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو جہاز پر چڑھتے دیکھا تو لگا کہ نواز…

25 منٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے